اسرائیل کی فوجی چھاونی میں بڑا دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i399698-اسرائیل_کی_فوجی_چھاونی_میں_بڑا_دھماکہ
اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی چھاونی میں دھماکہ ہوا جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی فوجی چھاونی میں بڑا دھماکہ

اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی چھاونی میں دھماکہ ہوا جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک اخبار نے منگل کی شام بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں واقع ایک فوجی چھاونی میں دھماکہ ہوا۔

اسرائیل کے چینل-12 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فوجی چھاونی میشور ادومیم علاقے کے نزدیک واقع ہے جس میں دو فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ کچھ دن پہلے ہی اس چھاونی میں غلطی سے فوجی کے ہاتھوں چلنے والی گولی کے واقعے کے بعد رونما ہوا ہے۔

اسرائیل کے فوجی ریڈیو گلگلٹز نے دعوی کیا یہ اردن کے غور میں واقع چھاونی میں ہینڈ گرینیڈ کا دھماکہ ٹریننگ کے دوران ہوا۔

اس سے پہلے  چینل-12 نے 13 جنوری کو ایک اسرائیلی فوجی کی فائرنگ اور دو کمانڈوز کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شروعاتی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اردن کی غور فوجی چھاونی میں ٹریننگ کے بعد دو فوجی کمانڈوز چھاونی کے پاس گشت کر رہے تھے کہ تبھی انہیں اپنے پاس مشکوک سرگرمی کا احساس ہوا اور دونوں کمانڈوز نے ہوائی فائرنگ کر دی جبکہ کیمپ میں موجود فوجی نے سمجھا کہ مسلحانہ کاروائی ہوگئی جس کے بعد ان نے مذکورہ کمانڈوز پر فائرنگ کر دی۔