صیہونی ذرائع نے شمالی غزہ میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک آٹھ سو صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
شمالی اور جنوبی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی شدید فضائی بمباری اور گولہ باری میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے
صیہونی ذرائع نے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں حزب اللہ لبنان کے متعدد ڈرونز کی پروازوں کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ کے آپریشنز روم نے جنوبی محاذ پر جاری جنگ کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم اکتوبر 2024 کو لبنان پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک 110 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے لبنان کے محاذ پر اسرائيل کے ایک فوجی کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایران کے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ صیہونیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
صیہونی وزیرِ اعظم نے قیدیوں کو رہا کرانے والوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی لالچ دے ڈالی۔
مشرق وسطی کے امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ونسلینڈ نے موسم سرما کی آمد پر غزہ میں موجودہ انسان دوستانہ صورت حال پر سخت خبردار کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیرکی رات تل ابیب میں اہم فوجی علاقوں پر ڈرون طیاروں سے حملے کئے گئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی دفاعی تیاری کو جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔