Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’سکس ٹی‘ متعارف

کرکٹ ویسٹ انڈیز سی ڈبلیو آئی نے ٹی ٹین کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’سکس ٹی‘ متعارف کرادیا۔

سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ دس اوور کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سکس ٹی کے دلچسپ قوانین جاری کردیے ہیں ۔ ان قوانین کےمطابق ساٹھ گیندوں پر مشتمل اس میچ میں چَھٹی وکٹ گرنے پر پاری تمام ہوجائے گی۔
دس اوور میں سے دو پاور پلے اوور ہوں گے اور پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔
پاری کی پہلی تیس گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری تیس گیندیں اگلے اینڈ سے ہوں گی۔
اگر مقررہ وقت تک چون گیندیں نہ کروائی گئیں تو آخری چھے گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم کرنا ہوگا۔
کرکٹ کے فین ’مسٹری فری ہٹ‘ کے لیے ووٹ کریں گے اور اس گیند پر بلے باز کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔
ویسٹ انڈیز میں سکس ٹی کرکٹ کا پہلا ایڈیشن چوبیس سے آٹھائیس اگست تک ہوگا جس میں چھے ٹیمیں شریک ہوں گی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اعلان کیا ہے کہ ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹیگس