قطر پر انسانی حوالے سے تنقید، یورپ کی منافقت ہے، فیفا صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i414442-قطر_پر_انسانی_حوالے_سے_تنقید_یورپ_کی_منافقت_ہے_فیفا_صدر
قطر پر انسانی حوالے سے تنقید کو فیفا کے صدر نے یورپ کی منافقت قرار دیا ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • قطر پر انسانی حوالے سے تنقید، یورپ کی منافقت ہے، فیفا صدر

قطر پر انسانی حوالے سے تنقید کو فیفا کے صدر نے یورپ کی منافقت قرار دیا ہے ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے قطر کا بھرپور دفاع کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کی اہلیت کے تعلق سے قطر پر پہلے دن سے سخت سوالات اٹھائے گئے ۔ فیفا کے صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو اس حوالے سے قطر پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
فیفا کے صدر انفانٹینو نے کہا کہ دنیا کو اخلاقیات کے سبق سکھانے سے پہلے یورپ والوں کو گزشتہ تین ہزار برس سے ہم جو کچھ کررہے ہیں، اس کے لئے ، ہمیں آئندہ تین ہزار برس تک معافی مانگنی چاہئے۔
فیفا کے صدر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹورنا منٹ کے آغاز کے ساتھ ہی سب کی توجہ فٹبال پر ہوگی ۔