صیہونی سیکورٹی کیمروں کو کون کنٹرول کرتا رہا: اہم انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i415860-صیہونی_سیکورٹی_کیمروں_کو_کون_کنٹرول_کرتا_رہا_اہم_انکشاف
اسرائیل کے کان ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل کے سیکورٹی سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول ایک عرصے تک ہیکروں کے اختیار میں رہا مگر اسرائیل کے سیکورٹی حکام نے اس سلسلے میں روک تھام کیلئےکوئی اقدام نہیں کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  •  صیہونی سیکورٹی کیمروں کو کون کنٹرول کرتا رہا: اہم انکشاف

اسرائیل کے کان ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل کے سیکورٹی سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول ایک عرصے تک ہیکروں کے اختیار میں رہا مگر اسرائیل کے سیکورٹی حکام نے اس سلسلے میں روک تھام کیلئےکوئی اقدام نہیں کیا۔

سحرنیوز/ دنیا: اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کے سسٹم پر ہیکروں کے مسلسل جاری سائبر حملے اور ڈیٹا سسٹم تک ان کی دسترسی اسرائیل کے محفوظ سسٹم کے زوال کا باعث بنی ہے۔

کان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی انتظامیہ کو ایک سال سے پتہ تھا کہ اس کے سیکورٹی کیمروں پر ہیکروں کا کنٹرول ہے مگر کوئی جوابی اقدام نہیں کیا گیا اور نتیجے میں ہیکروں کی جانب سے بیت المقدس اور حیفا میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات تک کی تصاویر نشر کر دیں ۔

کان ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے سیکورٹی کیمروں کا کنٹرول ایک طویل عرصے تک ہیکروں کے اختیار میں رہا۔ اس سے قبل عصائے موسی نامی ہیکر گروہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے اسرائیل کی سرکاری اطلاعات تک دسترسی حاصل ہے جس میں فوجی تنصیبات سمیت مختلف بنیادی تنصیبات کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔