انٹارکٹیکا میں اہرام مصر کے جیسا نظر آنے والا برفانی پہاڑ
Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
انٹارکٹیکا کے ایلزورتھ پہاڑی سلسلے میں ایک مخروطی چوٹی کے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ خلائی مخلوق یا قدیم تہذیبوں سے تعلق رکھتی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اس پہاڑی کی سیٹلائٹ تصاویر 2016 میں پہلی بار جاری ہوئی تھیں۔
دعویٰ کیا گیا کہ یہ 10 ہزار سال پرانی تہذیب کے افراد نے تعمیر کی تھی اور اس زمانے میں انٹارکٹیکا گرم ہوا کرتا تھا۔
کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ مخروطی پہاڑی خلائی مخلوق نے تعمیر کی ہے۔
لیکن ماہرینِ ارضیات کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک پہاڑ ہے جو دیکھنے میں اہرام مصر جیسا لگتا ہے۔
ٹیگس