شمالی تل آویو میں زوردار دھماکہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i424646-شمالی_تل_آویو_میں_زوردار_دھماکہ_(ویڈیو)
عبری میڈیا نے شمالی تل آویو کے ایک صنعتی علاقے میں تباہ کن دھماکے کی خبر دی ہے جس میں تین افراد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran

عبری میڈیا نے شمالی تل آویو کے ایک صنعتی علاقے میں تباہ کن دھماکے کی خبر دی ہے جس میں تین افراد مارے گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: تسنیم نیوز نے عبری میڈیا کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شمالی تل آویو کے ایک صنعتی علاقے رمات ہشارون میں ایک تباہ کن دھماکہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فائربرگیڈ اور امدادی گاڑیاں جائے حادثے کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔
صیہونی میڈیا کی رپورت کے مطابق یہ دھماکہ ایک کیمیائی مواد کے کارخانے میں ہوا۔ اب تک تین لوگوں کے مارے جانے کی خبر ملی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ کارخانہ فوجی مقاصد کےلئے کام کر رہا تھا۔