بُحیرۂ اسود میں روس کے کروز میزائل سے لیس بحری بیڑے تعینات
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i424840-بُحیرۂ_اسود_میں_روس_کے_کروز_میزائل_سے_لیس_بحری_بیڑے_تعینات
یوکرین کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے بُحیرۂ اسود میں اپنے بحری بیڑے تعینات کر دیئے ہیں۔
(last modified 2026-07-30T21:40:56+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • بُحیرۂ اسود میں روس کے کروز میزائل سے لیس بحری بیڑے تعینات

یوکرین کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے بُحیرۂ اسود میں اپنے بحری بیڑے تعینات کر دیئے ہیں۔

یوکرین کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ بُحیرۂ اسود میں روس نے 8 بحری جنگی جہاز تعینات کئے ہیں جن میں 2 بحری جہاز 24 کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بُحیرۂ اسود میں صورت حال بحرانی ہونے کے ساتھ ہی پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے بھی 2 بحری بیڑے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ کی کوششوں سے بُحیرۂ اسود کے ذریعے یوکرینی غلے کی برآمدات کا جو سمجھوتہ طے پایا تھا اس کی مدت 17 جولائی کو ختم ہو چکی ہے اور اس سمجھوتے کی مدت میں توسیع کئے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔