اقوام متحدہ: صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کا بائیکاٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i426961-اقوام_متحدہ_صیہونی_حکومت_کے_نمائندے_کی_تقریر_کا_بائیکاٹ
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو یکے بعد دیگرے نا قابل تلافی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کا بائیکاٹ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو یکے بعد دیگرے نا قابل تلافی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کو، دیگر ممالک کے نمائندے چھوڑ کر چلے گئے، سننا تک پسند نہ کیا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز نے کل رات غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں اب تک  100 فلسطینی شہید ہو اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے تازہ ترین اعدادوشمار میں شہدائے غزہ کی تعداد سات ہزار تین سو چھبیس بتائی ہے۔

بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہونے سے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل کٹ گیا ہے۔