میئر استنبول اکریم امام اوغلو کی گرفتاری پر ترکیہ میں مظاہرے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i442524-میئر_استنبول_اکریم_امام_اوغلو_کی_گرفتاری_پر_ترکیہ_میں_مظاہرے_ویڈیو
میئر استنبول کی گرفتاری کے بعد ترکیہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
(last modified 2025-03-20T07:01:25+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran

میئر استنبول کی گرفتاری کے بعد ترکیہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

سحرنیوز/دنیا: ترک صدر رجب طیب اردوغان کے حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتار کر لیا گیا۔ اکرم امام اوغلو پر بدعنوانی اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میئر استنبول کی گرفتاری پر ترکیہ کی سڑکوں، یونی ورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنوں پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔