-
ایران میں بلوائیوں کی حمایت میں اپنے بال کترنے والی بیلجیئم کی وزیر کی پسپائی (ویڈیو)
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۵بیلجیئم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کی سائڈ لائن پر گزشتہ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ وہی خاتون وزیر ہیں جنہوں نے ایران پر حقوق نسواں اور آزادی کو کچلنے جیسے الزامات کے تحت چند ماہ قبل ایران میں بلوہ کرنے والوں کی حمایت میں اپنے بال کتر ڈالے تھے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایران نے بھی انہیں بڑے ہی معنیٰ دار انداز میں سلام کیا جس پر حضار اپنی ہنسی کو نہ روک سکے۔
-
امریکہ کے اتحادی جنوبی کوریا کا دوسرا رخ (ویڈیو)
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰امریکہ کا قریبی اتحادی سمجھا جانے والا ملک جنوبی کوریا ساری دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور فقر و غربت سے عاری ملک سمجھا جاتا ہے۔ ایک برطانوی سیاح نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے مضافات میں واقع جھوپڑ پٹیوں والے علاقے سے پردہ اٹھا کر اِس ملک کا ایک دوسرا رخ بھی آشکار کر دیا ہے جہاں لوگ غربت و اِفلاس کے عالم میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بڑی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
-
ایران کے دورے سے قبل آئی اے ای اے کا اہم بیان
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۰رافیل گروسی نے باکو میں ناوابستہ تحریک کے رابطہ گروپ کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر روابط اور بات چیت کو برقرار رکھنا اس ادارے کے لیے اہم اور ضروری ہے۔
-
جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مغرب کے پاس سیاسی ارادے کا فقدان ہے: روس
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۲۸ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے نے جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مغرب کو لازمی عزم سے عاری قرار دیا ہے۔
-
امریکی وزیر کی روس سے اپیل؛ یوکرین جنگ روک دو!
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۱۵امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اپنی مختصر گفتگو کے دوران یوکرین جنگ کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
-
ایک کروڑ یوکرینی شہری پولینڈ پہنچ گئے
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۰۱پولینڈ نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ سے زائد یوکرینی مہاجرین اس کی سرحدوں میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
یورپی یونین کا زیادہ اسلحہ بنانے کا فیصلہ
Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۸یورپی کمیشن نے یوکرین کو اسلحے کی ترسیل کے لیے، بھار ی توپ خانے اور گولہ بارود سمیت مختلف قسم کے ہتھیار زیادہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
-
صیہونی فوجیوں میں بڑھتے اختلافات
Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۹مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کماںڈو یونٹ شلداج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوجی خدمت انجام دینے پر آمادہ نہیں ہے۔
-
کینیڈا میں قتل عام کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات کا آغاز
Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۰اقوام متحدہ کے ایک خصوصی نمائندے نے کینیڈا میں مقامی شہریوں کی نسل کشی کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
-
شدید بحران میں اسرائیل، حکام کی تشویش بڑھی
Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۲صیہونی حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے بند گلی میں پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم اس وقت ایک گہرے اور انتہائی خطرناک اندرونی بحران کا سامنا کر رہے ہیں جس سے تمام اسرائیلیوں کو خطرہ ہے