-
روس کے بینکوں پر سوئفٹ مالیاتی نظام کے دروازے بند کر دئے گئے
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۴یوکرین کے خلاف روس کی عسکری کاروائی پر عالمی رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان متعدد یورپی و مغربی ممالک نے روسی بینکوں کے خلاف ایک سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
کی ایف نے ہندوستان کی طرف بڑھایا مدد کا ہاتھ
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سیاسی تعاون کا مطالبہ کیا۔
-
یوکرین کا بحران بڑھا، کی ایف نے مذاکرات سے کیا انکار
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۸روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ مذاکرات سے انکار کرکے تنازع کو مزید طول دے رہا ہے۔
-
500 فرانسیسی فوجیوں کی رومانیہ روانگی
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۷فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈر نے اپنے پانچ سو فوجیوں کو رومانیہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کا روس سے مطالبہ، امن کو ایک اور موقع دیا جائے
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۴سلامتی کونسل میں یوکرین پر حملے کی مذمت کے لئے جاری ہونے والی قرارداد کو روس کی جانب سے ویٹو کردیئے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روسی فوجیوں سے بیرکوں میں واپس جانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ امن کو ایک اور موقع دینے کی ضرورت ہے۔
-
یوکرین کے کئی شہروں پر روسی فوج کا کنٹرول، کی ایف کے سلسلے میں متضاد خبریں
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۳یوکرین کے متعدد شہروں کو روسی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے تاہم دارالحکومت کی ایف کے حوالے سے بعض ذرائع نے شدید جنگ کی خبر دی ہے جبکہ بعض نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شہر بھی روسی فوجیوں کے کنٹرول میں آگیا ہے۔
-
دس ہزار چچن جنگجوؤں نے یوکرین کے خلاف جنگ کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ ویڈیو
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۳یوکرین کے خلاف جاری روسی حملوں کے درمیان چچنیا کے دس ہزار لڑاکوؤں نے یوکرین کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں چچن باشندے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیں۔
-
روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹوکردی
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۹روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی۔
-
کیف میدان جنگ بن گیا؟
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۷بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیف میدان جنگ بن گیا ہے۔
-
روس یوکرین سے مذاکرات کے لئے وفد بھیجنے کو تیار
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۴:۳۰روس کے صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کے ساتھ مذاکرے کے لیے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ایک وفد بھیجنے کو تیار ہیں۔