لیبیا: قطر اور ترکی کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت جاری
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
لیبیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ قطر اور ترکی لیبیا میں انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثنی اور فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھنے کی وجہ سے قطر اور ترکی پر تنقید کی ہے- خلیفہ حفتر نے اردن کے دارالحکومت امان میں پریس کانفرنس میں لیبیا پر عائد اسلحہ جاتی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کی فوج دنیا کی نمائندگی میں دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ لیبیا کے شمالی علاقے سرت کے حالات، جہاں داعش گروہ نے قبضہ کر لیا ہے، بہت جلد لیبیا کی فوج کے حق میں تبدیل ہو جائیں گے-