جنوبی افریقا نے کولکتہ ٹیسٹ میں ہندوستان کو 30 رن سے شکست دی
https://urdu.sahartv.ir/news/کهیل-i449256-جنوبی_افریقا_نے_کولکتہ_ٹیسٹ_میں_ہندوستان_کو_30_رن_سے_شکست_دی
جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست دے دی
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقا نے کولکتہ ٹیسٹ میں ہندوستان کو 30 رن سے شکست دی

جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست دے دی

 سحرنیوز/کھیل:  کولکتہ میں کھیلے گئے ہندوستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ کے میچ کے تیسرے ہی دن میزبان ہندوستان کی ٹیم کو تیس رن سے شکست دے دی۔

اس جیت کا سہرا جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما اور ٹیم کے بولر سائمن بارمر کے سرجاتا ہے ۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان پچپن رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور بولر سائمن بارمر نے ہندوستان کے چار وکٹ لئے۔