صربیہ کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i195937-صربیہ_کے_وزیر_خارجہ_کا_دورہ_تہران
صربیہ کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • صربیہ کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران

صربیہ کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں-

صربیہ کے وزیرخارجہ ،ایوتسا داچیچ، پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں- وہ اپنے تین روزہ دورہ تہران میں ایران کے بعض سیاسی، پارلیمانی اور اقتصادی حکام سے ملاقاتیں نیز ایران کے بعض سائنسی اور صنعتی مراکز کا دورہ کریں گے- صربیہ کے وزیر خارجہ، اپنے دورہ تہران میں ایران اور صربیہ کے سیاسی تعلقات اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گفتگو کریں گے- واضح رہے کہ صربیہ کے وزیر خارجہ، اس وقت یورپ کی سیکورٹی اور تعاون تنظیم کے سربراہ بھی ہیں-