برطانیہ میں دھماکہ، چھے افراد زخمی
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
برطانیہ کے ٹیپلو علاقے میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں چھے افراد کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت لندن کے مغربی مضافات میں واقع ٹیپلو میں، دریائے تھیمز میں ایک کشتی میں ہوا جس کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہو گئے۔ اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم دھماکے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دو زخمیوں کی صورت حال نازک بتائی جا رہی ہے۔