ایران: بی بی سی پر عائد پابندی ایک ہفتے کے لئے ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196024-ایران_بی_بی_سی_پر_عائد_پابندی_ایک_ہفتے_کے_لئے_ختم
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران میں بی بی سی کی سرگرمیوں پر عائد پابندی ایک ہفتے کے لئے اٹھا لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران: بی بی سی پر عائد پابندی ایک ہفتے کے لئے ختم

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران میں بی بی سی کی سرگرمیوں پر عائد پابندی ایک ہفتے کے لئے اٹھا لی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت کے ترجمان حسین نوش آبادی نے مہر خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران میں بی بی سی کی سرگرمیوں پر عائد پابندی کے خاتمے سے متعلق خبر کے بارے میں کہا کہ تہران میں بی بی سی کا دفتر کھولے جانے کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ حسین نوش آبادی نے کہا کہ بی بی سی ورلڈ کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے مقصد سے صرف ایک ہفتے تک سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کہ بی بی ورلڈ ٹی وی چینل اس سے قبل بھی حتی سابقہ ایرانی حکومت کے دور میں بھی سرگرمیاں انجام دیتا رہا ہے- حسین نوش آبادی کا کہنا تھا کہ اس ٹی وی چینل کا ایران میں دفتر ہے لیکن چند سال قبل ایران میں اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی ٹی وی چینل کی جانب سے درخواست دیئے جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثفاقت، وزارت خارجہ اور سیکورٹی اور خفیہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی نے بی بی ورلڈ کو صرف ایک ہفتے کے لئے سرگرمیوں کی اجازت دی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ بی بی سی ورلڈ ٹی وی چینل اسلامی جمہوریہ ایران کے پیش نظر تمام امور کی پابندی کرتے ہوئے صرف صحافتی اور میڈیا سے متعلق سرگرمیاں انجام دے گا۔ بی بی سی ورلڈ کے لئے کام کرنے والی ایک ٹیم عنقریب خبریں اور رپورٹیں تیار کرنے کے لئے ایران آنے والی ہے۔