ایشیا میں امریکی فوجی موجودگی کی مذمت
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ نے براعظم ایشیا میں امریکا کی فوجی موجودگی کی مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے دن کہا کہ براعظم ایشیا میں امریکا کی غیر معمولی فوجی موجودگی شمالی کوریا کے خطرات کے مقابلے کے بہانے انجام پائی ہے اور اس موجودگی کی وجہ سے اس براعظم کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے- سرگئی لاوروف نے ایٹمی میزائل سسٹم کی تنصیب پر مبنی واشنگٹن، سئول اور ٹوکیو کے باہمی فوجی تعاون کو غیر مفید اقدام قرار دیا۔ روسی وزیر خارجہ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایشیا پیسیفک کے علاقے میں ہر طرح کے سرحدی تنازعات کو بین الاقوامی قوانین خصوصا آبی سرحدوں سے متعلق انیس سو بیاسی کے کنونشن نیز چین اور آسیان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہئے۔