سویڈن: سیکڑوں پناہ گزیں بچے پراسرار طور پر لاپتہ
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196206-سویڈن_سیکڑوں_پناہ_گزیں_بچے_پراسرار_طور_پر_لاپتہ
سویڈن میں پناہ حاصل کرنے والے شام اور دوسرے ممالک کے چھوٹی عمر کے سیکڑوں بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • سویڈن: سیکڑوں پناہ گزیں بچے پراسرار طور پر لاپتہ

سویڈن میں پناہ حاصل کرنے والے شام اور دوسرے ممالک کے چھوٹی عمر کے سیکڑوں بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سوریہ الآن ویب سائٹ نے سویڈن کے امیگریشن کے محکمے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے ایک ہزار چار سو بچوں نے اپنے اپنے ملک سے بےگھر ہونے کے بعد سویڈن میں پناہ حاصل کی تھی اور اب وہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک ان کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ سویڈن کے امیگریشن کے محکمے نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ میں بھی اٹھارہ سال سے کم عمر کے سات ہزار سے زیادہ بچوں نے اپنے والدین کے بغیر سویڈن میں پناہ حاصل کی تھی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد سنہ دو ہزار پندرہ میں پندرہ ہزار تک پہنچ جائے گی۔ "بچوں کو نجات دلاؤ" نامی بین الاقوامی تنظیم میں سویڈن کے امور کی انچارج سارا گرینیتھ نے کہا ہے کہ ہم کو سویڈن میں پناہ حاصل کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے بچوں کے بارے میں تشویش لاحق ہے اور ہم نے ان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔