شام اور عراق میں سرگرم دہشت گردوں میں فرانس پہلے نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196362-شام_اور_عراق_میں_سرگرم_دہشت_گردوں_میں_فرانس_پہلے_نمبر_پر
شام اور عراق میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں میں فرانسیسی دہشت گرد سرفہرست ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • شام اور عراق میں سرگرم دہشت گردوں میں فرانس پہلے نمبر پر

شام اور عراق میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں میں فرانسیسی دہشت گرد سرفہرست ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سلامتی سے متعلق ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی خصوصا عراق اور شام میں سرگرم انتہا پسند دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے والے فرانسیسی باشندوں کی تعداد "ایک ہزار چار سو باسٹھ" تک پہںچ گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے آدھے سے زیادہ دہشت گرد شام اور عراق میں موجود ہیں اور شام اور عراق کی حکومتوں کے خلاف مسلح کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم غیر مقامی دہشت گردوں کی تعداد تقریبا پچیس ہزار ہے کہ جن میں فرانسیسی دہشت گردوں کی تعداد دیگر یورپی ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ مبصرین کے مطابق دہشت گرد گروہوں میں شامل زیادہ تر افراد وہ ہیں جو کچھ عرصہ مختلف جرا‏ئم کے تحت فرانس کی جیلوں میں گزار چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ فرانس کی جیلیں انتہا پسندوں کی تربیت کا مرکز بن گئی ہیں۔