سوئٹزرلیند نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لیں
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۸ Asia/Tehran
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لی ہیں-
ویانا سے ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ان پابندیوں کو، جو اس نے دو ہزار چودہ سے معطل کر رکھی تھیں، جمعرات کے روز سے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے- سوئٹزرلینڈ کے اقتصادی سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے حکم پر تیرہ اگست سے عمل شروع ہو گیا ہے- رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے ایران کے سرکاری اداروں کے ساتھ قیمتی دھاتوں کی تجارت اور ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تجارت پر لگی پابندی کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے- ایران کے خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی درآمد اور اس سے متعلق بیمہ پالیسیوں پر عائد پابندیاں بھی سوئٹزر لینڈ کی حکومت اٹھا رہی ہے- ادھر مالی شعبے میں بھی، ایرانی شہریوں کو سوئٹزرلینڈ سے اب دس گنا زیادہ رقم منتقل کرنے کی اجازت ہو گی- یہ تمام اقدامات تیس جنوری دو ہزار چودہ سے معطل کر دئیے گئے تھے-