روس کی طرف سے شام کو چھے مگ طیارے فراہم
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196560-روس_کی_طرف_سے_شام_کو_چھے_مگ_طیارے_فراہم
خبری ذرائع نے روس کی طرف سے چھے مگ اکتیس جنگی طیارے شام کو دئیے جانے کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
  • روس کی طرف سے شام کو چھے مگ طیارے فراہم

خبری ذرائع نے روس کی طرف سے چھے مگ اکتیس جنگی طیارے شام کو دئیے جانے کی خبر دی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی ایک انٹرنیٹ سائٹ نے بتایا ہے کہ یہ طیارے دو ہزار سات میں روس اور شام کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت شام کے حوالے کئے گئے ہیں- رپورٹ کے مطابق مگ اکتیس جنگی طیارے سابق سوویت یونین کے دور کی فضائیہ کے بنائے ہوئے سپر سانک طیارے ہیں جو دنیا کے سب سے تیز رفتار والے جنگی طیاروں میں شامل ہیں- دو ہزار سات میں ہونے والے معاہدے کے مطابق روس مزید دو مگ اکتیس جنگی طیارے شام کو دے گا-