عمان: یمن کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196650-عمان_یمن_کے_بحران_کے_سیاسی_حل_پر_تاکید
عمان کے وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۵:۰۴ Asia/Tehran
  • عمان: یمن کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید

عمان کے وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبدالله نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے ساتھ برلن میں منگل کے دن مشترکہ پریس کانفرنس میں یمن کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید کی ہے۔ یوسف بن علوی بن عبدالله نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کی صورتحال مکمل طور پر واضح ہے اور جنگ جاری رہنے کی صورت میں کسی فریق کو بھی فتح حاصل نہیں ہو گی لیکن سیاسی اتفاق رائے کی صورت میں تمام فریق کامیاب ہوں گے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ابھی تک یمن میں قتل عام کے خاتمے نیز اس ملک میں جنگ بند کروانے کے مقصد سے مذاکرات شروع کئے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔ انھوں نے یمن کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے بارہ برس کے مذاکرات کے بعد سفارتی کامیابی کے طور پر ایران کے ایٹمی معاہدے کو سراہا۔ عمان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں کافی حد تک قیام امن پر منتج ہوا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے بھی عمان کے وزیر خارجہ کے بیانات کی تائید کی اور کہا کہ ایٹمی معاہدے سے مشرق وسطی کے دوسرے بحرانوں خصوصا شام اور یمن کے بحرانوں کے حل کا راستہ ہموار ہوا ہے۔