ہنگری کی کیمرہ پرسن کے ہاتھوں پناہ گزین پر تشدد
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i197769-ہنگری_کی_کیمرہ_پرسن_کے_ہاتھوں_پناہ_گزین_پر_تشدد
ہنگری کی خاتون کیمرہ مپرسن کے ہاتھوں ایک پناہ گزین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ہنگری کی کیمرہ مین کے ہاتھوں پناہ گزین پر تشدد
    ہنگری کی کیمرہ مین کے ہاتھوں پناہ گزین پر تشدد

ہنگری کی خاتون کیمرہ مپرسن کے ہاتھوں ایک پناہ گزین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے این ون ٹی وی کی کیمرہ پرسن پیٹرا لاسزول کے ہاتھوں ایک پناہ گزین کو زد وکوب کئے جانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے -

پناہ کی تلاش میں سرگرداں یہ شخص اپنے کم سن بچے کو گود میں لےکرسربیہ کی سرحد عبور کررہا تھا کہ این ون ٹی وی کی خاتون کیمرہ پرسن نے ٹانگ اڑا کر اسے زمین پر گرادیا ۔ درایں اثنا این ون ٹی وی نے پیٹرا لاسزول کے ہاتھوں پناہ گزیں کو زد و کوب کئے جانے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے نوکری سے نکال دیا ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں پناہ لینے والے پناہ گزینوں کے ساتھ ذمہ دارانہ سلوک کرنا ان ممالک کے رہنماؤں کا فریضہ ہے - انہوں نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان پر تشدد نیز مہاجر مخالف اقدامات کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے -