ایران کے منتخب صدر سے تیرہویں حکومت کے وزیروں اور عدلیہ کے بعض حکام کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/radio/iran-i435297-ایران_کے_منتخب_صدر_سے_تیرہویں_حکومت_کے_وزیروں_اور_عدلیہ_کے_بعض_حکام_کی_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں حکومت کے وزیروں اور عدلیہ کے بعض حکام نے اتوار کو منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کے منتخب صدر سے تیرہویں حکومت کے وزیروں اور عدلیہ کے بعض حکام کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں حکومت کے وزیروں اور عدلیہ کے بعض حکام نے اتوار کو منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج ایران کے وزیر صنعت و تجارت عباس علی آبادی اور وزیر زراعت محمد علی نیکبخت جیسے بعض وزیروں اور ایرانی سپریم کورٹ کے سربراہ حجت الاسلام محمد جعفر منتظری اور اٹارنی جنرل محمد کاظم موحدی جیسے عدلیہ کے بعض حکام نے اتوار کو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دفتر پر پہنچ کر ان سے ملاقات اور گفتگو کی

رپورٹ کے مطابق ایران کے منتخب صدر کے صدارتی حکم کی توثیق کی تقریب اٹھائیس جولائی کو رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوگی

جبکہ نئے صدر کی تقریب حلف برداری پارلیمنٹ کے اندر تیس جولائی کو انجام پائے گی۔