انتظار علی - ہندوستان
Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل لداخ سے انتظار علی صاحب نے لکھتے ہیں
ریڈیو تہران کی نشریات صاف ستھری آواز میں سنائی دے رہی ہے کبھی کبھی کچھ خراب ہوجاتی ہے لیکن قابل سماعت ہوتی ہے ریڈیو تہران سے کرگل لداخ کی رپورٹیں بھی نشر ہوتی ہے سن کر اچھا لگتا ہے ریڈیو تہران نے ماہ محرم اور صفر میں بہترین پروگرام نشر کئے گئے، اس کے علاوہ کربلا معلی سے براہ راست رابطہ بھی ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا ریڈیو تہران ہمارا ہمدم اور ساتھی ہے ویسے ہم سحر اردو ٹی وی کی نشریات بھی دیکھتے ہیں سارے پروگرام بہت ہی اچھے اور معیاری ہیں۔