تلاش
-
Oct ۱۴, ۲۰۱۵
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پارلیمنٹ کی طرف سے حکومت کو جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کی منظوری دینے پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی قوم اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
-
Oct ۱۲, ۲۰۱۵
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جامع ایٹمی معاہدے میں دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کو رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور ایرانی قوم کے اتحادویکجہتی کا مرہون منت قرار دیا ہے۔
-
Oct ۱۲, ۲۰۱۵
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے ادارے کو دشمنوں کی نرم جنگ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اگلے محاذ سے تعبیر کیا ہے۔
-
Oct ۱۰, ۲۰۱۵
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
Oct ۱۰, ۲۰۱۵
ایران کی تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولائتی نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت حجاج کرام کی سیکورٹی کی ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
-
Oct ۰۹, ۲۰۱۵
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں داعش کے خلاف روس کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
Oct ۰۷, ۲۰۱۵
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بے شمار نقصانات ہیں اس لئے امریکا سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
-
Oct ۰۶, ۲۰۱۵
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی ہے۔
-
Oct ۰۴, ۲۰۱۵
سعودی وہابیوں سے وابستہ سیاسی حلقوں نے کئی روز سے سعودی عرب کی پالیسیوں پر ہونے والی وسیع تنقید کی شدت کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے اسلامی جمہوریہ ایران پر بےبنیاد الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
-
Oct ۰۳, ۲۰۱۵
سپاہ پاسداران انقلاب نے سانحہ منی کے تعلق سے سعودی عرب کو برق رفتاری کے ساتھ سخت ترین جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کردیا ہے۔
-
Oct ۰۲, ۲۰۱۵
اسلامی جمہوریہ ایران کے چپے چپے پر عید غدیر کا جشن نہایت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
-
Oct ۰۱, ۲۰۱۵
منی سانحے اور ایرانی حاجیوں کے سلسلے میں سعودی عرب کے اقدامات کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات اور منی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کی بے حرمتی کی صورت میں ایران کی جانب سے سخت اور شدید جواب دیے جانے پر مبنی آپ کی تاکید پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
-
Oct ۰۱, ۲۰۱۵
سعودی حکومت نے رہبر انقلاب اسلامی ،ایرانی قوم اور ایرانی حکومت کو منی میں جا ں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تعزیت پیش کی ہے۔
-
Sep ۳۰, ۲۰۱۵
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی حاجیوں کی معمولی سی بھی بے احترامی اور سانحہ منیٰ میں جاں بحق ہونے والوں کے جنازوں کے بارے میں ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سعودی حکومت کو ایران کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
Sep ۲۹, ۲۰۱۵
شام کے صدر بشار اسد نے سانحہ منی میں ایرانی حجاج کے جاں بحق ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ڈاکٹر روحانی کو تعزیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔
-
Sep ۲۹, ۲۰۱۵
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے آل سعود کی حکومت کو سانحہ منی کے سلسلے میں قصوروار قرار دیا ہے۔
-
Sep ۲۷, ۲۰۱۵
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منی میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے کے بعد کہ جس میں مہمانان الہیٰ کی ایک کثیر تعداد جاں بحق ہوگئی، ایک پیغام جاری کرکے اس المناک سانحے سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ سعودی حکومت پر فرض ہے کہ وہ اس تلخ حادثے کے سلسلے میں اپنی سنگین ذمہ داری قبول کرے اور حق و انصاف کے تقاضوں پر عمل کرے ضمنا بد انتظامی اور نامناسب اقدامات کہ جو اس حادثے کا سبب بنے انہیں نظر ان
-
Sep ۲۷, ۲۰۱۵
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ آل سعود حکومت کی نا اہلی کے باعث اسلامی دنیا کو ایک عظیم سانحے سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
-
Sep ۲۷, ۲۰۱۵
رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ سعودی حکام کو چاہئے کہ دوسروں کو ذمہ دار قرار دینے کے بجائے امت مسلمہ اور منی حادثے کے شکار افراد کے لواحقین سے عذرخواہی کریں اور اس المناک واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کے تقاضوں کو پورا کریں۔
-
Sep ۲۷, ۲۰۱۵
منی کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس تشکیل پا رہا ہے۔