تلاش
-
Jan ۰۶, ۲۰۲۰
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ ان کے والد نے دشمنوں اور تکفیریوں کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں اور آج بھی سلیمانی کا نام سنتے ہی سامراجیت اور صہیونیوں کے درمیان لرزہ تاری ہوجاتا ہے.
-
Jan ۰۶, ۲۰۲۰
تہران یونیورسٹی میں اب سے تھوڑی دیر قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای کی امامت میں شہید قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
Jan ۰۵, ۲۰۲۰
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔
-
Jan ۰۵, ۲۰۲۰
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کی ایران کے شہر اہواز میں ہونے والی پہلی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
-
Jan ۰۴, ۲۰۲۰
شام کے صدر بشار اسد نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا ہے کہ شام کے عوام شہید سلیمانی کی دلیری اور فداکاریوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے-
-
Jan ۰۴, ۲۰۲۰
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نےایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی تشیع جنازہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے-
-
Jan ۰۳, ۲۰۲۰
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جذبہ ایثار و فداکاری اور خلوص کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
Jan ۰۳, ۲۰۲۰
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
-
Jan ۰۲, ۲۰۲۰
رہبرانقلاب اسلامی نے حق کے دفاع اور اللہ کی راہ میں جد و جہد کے جذبہ کے حفاظت پر تاکید فرمائی ہے
-
Jan ۰۱, ۲۰۲۰
رہبرانقلاب اسلامی نے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی پر امریکی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
-
Jan ۰۱, ۲۰۲۰
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ثانی زہرا، بنت علی و زہرا (ع) حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت اور نرس ڈے کے موقع پر ہزاروں نرسوں کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔
-
Jan ۰۱, ۲۰۲۰
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ثانی زہرا، بنت علی و زہرا (ع) حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت اور نرس ڈے کے موقع پر ہزاروں نرسوں کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔
-
Dec ۳۰, ۲۰۱۹
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی رضاکار فورس پر امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کا جواب دینا اور انتقام لینا، عراقی عوام اور ملک کی حفاظت کرنے والی فورس کا فطری حق ہے۔
-
Dec ۳۰, ۲۰۱۹
ایرانی کلینڈر کی تاریخ نو دی مطابق تیس دسمبر یوم بصیرت کے موقع پر پورے ایران میں اسلامی انقلاب ، اسلامی جمہوری نظام اور رہبرانقلاب اسلامی سے اعلان وفاداری کے لئے بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں اور ایران کے غیور عوام نے ایک بار پھر اسلامی جمہوری نظام اور رہبرانقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کرکے دشمنوں اور ان میں سرفہرست امریکا کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا -
-
Dec ۲۸, ۲۰۱۹
امریکا نے نورڈ اسٹریم اور ترک اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور روس، یورپ اور ترکی کی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں کیونکہ ان کمپنیوں نے تیل پائپ لائن کے دونوں منصوبوں میں سرمایہ کاری کی تھی ۔ امریکا کے اس اقدام سے سب پر یہ واضح ہو گیا کہ اس امریکی غنڈہ گردی کے خلاف اجتماعی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
-
Dec ۲۵, ۲۰۱۹
۲۵ دسمبر نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی گزشتہ برسوں میں عیسائی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے انکے گھر تشریف لے جاتے رہے ہیں۔اس گیلری میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ ۳۰ دسمبر دوہزار سترہ کو رہبر انقلاب اسلامی نے عیسائی شهید آرمن آودیسیان جبکہ ۲۷ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہید رابرٹ لازار کے گھر جا کر انکے اعزاء و اقارب سے ملاقات کی۔
-
Dec ۲۵, ۲۰۱۹
آج پچیس دسمبر نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے اور دنیا ، بالخصوص عیسائی برادری بڑی دھوم دھام سے کرسمس کے جشن منا رہی ہے۔ اسی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
-
Dec ۲۴, ۲۰۱۹
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ موسوی خلخالی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور علما کو تعزیت پیش کی ہے-
-
Dec ۱۹, ۲۰۱۹
ملیشیا کے دارالحکومت کوالا لامپور میں اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس جمعرات کی صبح شروع ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور ، قطر کے امیر اور ملیشیا کے وزیراعظم سمیت اسلامی ملکوں کے سیکڑوں اعلی حکام اور مندوبین نیز دانشور و مفکرین شریک ہیں-