تلاش
-
Apr ۱۳, ۲۰۱۷
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سینیٹ میں اس بات پر تاکید کی کہ اگر یمن مخالف سعودی عرب کے خود ساختہ اتحاد نے فرقہ واریت کو ہوا دی تو اسلام آباد اس اتحاد سے نکل جائے گا۔
-
Apr ۰۷, ۲۰۱۷
شام کے علاقے حمص میں الشعیرات ائیر بیس پر امریکہ کے میزائل حملے کے بعد دہشت گردوں کے حامی ملکوں منجملہ برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل نے حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ شام کے صوبے حمص کے گورنر نے اس جارحیت کو دہشت گردوں کی خدمت سے تعبیر کیا ہے۔
-
Apr ۰۶, ۲۰۱۷
سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جو علاقائی ملکوں کے درمیان کسی طرح کا انتخابی نظام نہیں رکھتا اور اس کی نظر میں کبھی بھی انتخابات کے کوئی معنی نہیں رہے ہیں بلکہ یہ حکومت ایک مطلق العنان حکومت شمار ہوتی ہے۔
-
Apr ۰۶, ۲۰۱۷
اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے قائم مقام سربراہ اور سعودی وزیر حج نے ایک ملاقات کے دوران آئندہ حج کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
-
Apr ۰۵, ۲۰۱۷
یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ اسی کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جوابی کارروائیوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
-
Apr ۰۴, ۲۰۱۷
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق و سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی قوم سعودی عرب کو اپنے ملک میں دہشتگردی کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ حیدرالعبادی نے کہا کہ عراق میں خود کش حملے کرنے والے زیادہ تر سعودی باشندے ہیں۔
-
Apr ۰۳, ۲۰۱۷
برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
-
Mar ۳۱, ۲۰۱۷
یمن کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے حالیہ سربراہی اجلاس کو یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش سے تعبیر کیا ہے-
-
Mar ۳۰, ۲۰۱۷
سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کی طرف سے یمنی گروہوں کو کسی بھی قسم کا ہتھیار ارسال نہیں کیا گیا ہے۔
-
Mar ۲۹, ۲۰۱۷
اردن میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے انعقاد اور عرب ملکوں کی سیاسی و اقتصادی مشکلات اور باہمی اختلافات کے ساتھ ہی، بعض عرب حکام اپنی ان مشکلات پر پردہ ڈالنے کے لئے ایران کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
Mar ۲۹, ۲۰۱۷
سعودی عرب اور اردن کے بادشاہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایک بار پھر بے بنیاد اور تکراری دعوے کئے ہیں-
-
Mar ۲۹, ۲۰۱۷
سعودی عرب کی پولیس نے شیعہ اکثریتی علاقے عوامیہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو شیعہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔
-
Mar ۲۸, ۲۰۱۷
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کی بنیاد سعودی عرب میں پائے جانے والے انتہا پسندانہ افکار و نظریات ہیں جو اس وقت علاقائی و عالمی رائے عامہ کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔
-
Mar ۲۸, ۲۰۱۷
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر ٹرمپ کے نام ایک مراسلے میں اپیل کی ہے کہ یمنی عوام کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال کی بنا پر وہ بحرین اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت نہ دیں۔
-
Mar ۲۶, ۲۰۱۷
ہزاروں یمنی شہریوں نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے آغاز کی دوسری برسی کے موقع پر زبردست مظاہرے کیے ہیں۔
-
Mar ۲۶, ۲۰۱۷
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن پر جارحیت کے اصل ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں اور سعودی عرب ان کا ہتھیار ہے۔
-
Mar ۲۴, ۲۰۱۷
چھ غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے عام شہریوں کو انسانی امداد پہنچائے جانے کی ممانعت اور ساتھ ہی بمباری جاری رہنے کے سبب انسانی بحران اور قحط و بھوک جیسی صورتحال، خطرناک پوزیشن اختیار کرتی جا رہی ہے-