تلاش
-
Oct ۱۶, ۲۰۱۸
ترک ذرائع نے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کی چھان بین کے دوران جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ٹھوس ثبوت و شواہد ملنے کی خبر دی ہے۔
-
Oct ۱۶, ۲۰۱۸
بالآخر ۱۳ دن کے بعد سعودی عرب نے بین الاقوامی اور سیاسی دباؤ بڑھ جانے کے سبب اپنے قونصل خانے کی تلاشی کے لئے اسے ترک پولیس کے اختیار میں دے دیا۔گزشتہ شب یہ تلاشی ۹ گھنٹے تک جاری رہی اور ترک سیکورٹی اہلکار جمال خاشقجی کی گمشدگی کے تعلق سے بہت سے دستاویزات کے ساتھ سعودی قونصل خانے سے خارج ہوئے۔
-
Oct ۱۶, ۲۰۱۸
گزشتہ دو اکتوبر کو سعودی حکومت مخالف، معروف صحافی جمال خاشقجی اپنے ذاتی کام کے سلسلہ سے ترکی میں سعودی قونصل خانے گئے اور پھر انکی کوئی خبر نہیں کہ ان کا ہوا کیا! فی الحال موجودہ قرائن اس بات کی حکایت کرتے ہیں کہ سعودی حکام نے انہیں بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کروا دیا ہے۔
-
Oct ۱۶, ۲۰۱۸
یمنی فوج نے صوبہ مارب میں سعودی اتحادی فوج پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
-
Oct ۱۵, ۲۰۱۸
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں سعودی حکومت کی پالیسیوں کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی اورممکنہ قتل کیس کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
-
Oct ۱۵, ۲۰۱۸
سعودی عرب کی کرنسی ریال کی قدر ڈالر کے مقابلے میں جولائی دوہزار سترہ سے اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
-
Oct ۱۵, ۲۰۱۸
جمال خاشقجی کے قتل یا اغوا کی تفتیش کے لئے ترکی اور سعودی عرب کے مشترکہ ورکنگ گروپ نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔
-
Oct ۱۴, ۲۰۱۸
ترکی نے استنبول قونصل خانے اور رہائشی کمپلکس کی تلاشی دینے کی مخالفت کی صورت میں سعودی قونصل جنرل اور دیگر سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
-
Oct ۱۴, ۲۰۱۸
جرمنی میں شائع ہونے والے معروف جریدے ’’اشپیگل‘‘ نے سعودی قونصل خانے کا ایک معنیٰ خیز کارٹون شائع کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 اکتوبر کومشہور و معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کے کمپاؤنڈ سے غائب ہوگئے تھے اور آج تک انکی موت و حیات ایک معمیٰ بنی ہوئی ہے اور سعودی عرب کو اس مشکوک معاملے کے سبب دنیا بھر میں بڑی خفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
-
Oct ۱۴, ۲۰۱۸
یمن:سعودی اتحاد میں شامل اماراتی طیاروں نے صوبۂ الحدیدہ میں دربدر ہو جانے والے یمنی شہریوں کی ایک وین پر بمباری کر دی جس کے نتییجہ میں کم از کم دس شہید اور ۲۰ دیگر زخمی ہوگئے۔
-
Oct ۱۴, ۲۰۱۸
یمن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے الحدیدہ کے شہر جبل راس میں بے گھر یمنی عام شہریوں کی بس پر بمباری کر دی جس میں 19 یمنی پناہ گزیں شہید ہو گئے۔
-
Oct ۱۳, ۲۰۱۸
یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے الحدیدہ کے شہر جبل راس میں بے گھر یمنی عام شہریوں کی بس پر بمباری کر دی جس میں کم از کم پندرہ یمنی پناہ گزیں شہید ہو گئے۔
-
Oct ۱۳, ۲۰۱۸
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے انسانی حقوق کے شعبے میں سرگرم سعودی خواتین خاص طور سے ان چھے خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے کہ جنھیں انسانی حقوق کے پرامن دفاع کے بہانے قید کر دیا گیا۔
-
Oct ۱۳, ۲۰۱۸
حکومت مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے.
-
Oct ۱۳, ۲۰۱۸
ترک حکام نے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق صوتی اور بصری شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
-
Oct ۱۲, ۲۰۱۸
اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں کم از کم بارہ سو پچاس بچے مارے جا چکے ہیں پھر بھی سعودی عرب یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔