تلاش
-
Aug ۰۷, ۲۰۲۲
غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ تین روز کے دوران ایک بار پھر اپنی دہشتگردانہ ماہیت کو ظاہر کرتے ہوئے تمام تر بربریت کے ساتھ غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں دسیوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ شہید و زخمی ہونے والوں کے درمیان قابل توجہ تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔
-
Aug ۰۷, ۲۰۲۲
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت اور غزہ کے مابین جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔
-
Aug ۰۷, ۲۰۲۲
استقامتی محاذ کے راکٹ اور میزائلی حملوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔
-
Aug ۰۷, ۲۰۲۲
صیہونی جارحیت جاری ہے اور مزید 9 فلسطینیوں کے شہید ہونے کے ساتھ ہی شہداء کی تعداد 23 ہو گئی۔
-
Aug ۰۶, ۲۰۲۲
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان نے غزہ اور فلسطین میں بحران میں شدت کے نتائج کا ذمہ دار، پوری طرح سے نسل پرست صیہونی حکومت کو قرار دیا ہے
-
Aug ۰۶, ۲۰۲۲
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت بہت سے ملکوں اورعالمی تنظیموں نے غزہ پر صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
Aug ۰۶, ۲۰۲۲
استقامت کے راکٹ حملوں میں اسرائیل کا آئرن ڈوم ناکام ہوا اور 8 صیہونی زخمی ہوئے۔
-
Aug ۰۶, ۲۰۲۲
فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیموں کے جوابی حملوں کے بعد صیہونیوں کی دوڑیں نکل گئیں اور وہ محفوظ پناہ گاہوں اور بنکروں میں پناہ لینے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت کرتے نظر آئے۔
-
Aug ۰۳, ۲۰۲۲
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں غرب اردن کے شمال میں صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
-
Aug ۰۲, ۲۰۲۲
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
-
Jul ۳۱, ۲۰۲۲
فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
-
Jul ۲۹, ۲۰۲۲
غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔
-
Jul ۲۶, ۲۰۲۲
غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم اور وزیر دفاع ایہود باراک نے ایران کے مقابلے میں مغربی اور صیہونی سازشوں اور منصوبوں کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
-
Jul ۲۶, ۲۰۲۲
صیہونی دہشتگردوں نے دو فلسطینی اسیروں کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے مسلسل احتجاج کے باوجود غاصب صیہونی حکومت اپنے جارحانہ اور جابرانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینیوں کے قتل اور انکے مکانات کی مسماری میں وہ ذرہ برابر بھی تأمل سے کام نہیں لیتی اور یہ اقدامات اُس کے پسندیدہ مشغلوں میں شمار ہوتے ہیں۔ مغربی کنارے میں واقع یہ مکان یوسف عاصی اور یحییٰ میری دو قیدیوں کا ہے جن پر ایک غاصب صیہونی آبادکار پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔
-
Jul ۲۴, ۲۰۲۲
تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی نو جوانوں نے شجاعت و دلیری سے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔
-
Jul ۲۳, ۲۰۲۲
بحرین کے بادشاہ نے اس ملک کی وزیر ثقافتی میراث کوصرف اس جرم میں برطرف کردیا کہ انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے سفیر سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔
-
Jul ۲۳, ۲۰۲۲
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
-
Jul ۲۱, ۲۰۲۲
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے شعفاط کالونی پر جارحیت کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
Jul ۲۰, ۲۰۲۲
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے واضح کردیا ہے کہ اگر لبنان کو اس کا حق نہیں ملتا تو صیہونی حکومت کو تیل وگیس کے ذخائر سے تیل و گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
Jul ۲۰, ۲۰۲۲
جنوبی لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔