-
نیویارک کے بیچ و بیچ امریکی پرچم نذر آتش ۔ ویڈیو
Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۰امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے بہیمانہ رویے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے نیویارک شہر میں امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔
-
تہران، کلینک میں شدید آتشزدگی+ ویڈیو
Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۷اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
ناراض مظاہرین نے پولیس کو پھونکا۔ ویڈیو
Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۴میکسیکو میں پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں نے گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار کو آگ لگا دی۔ پچھلے ہفتے کی بات ہے کہ میکسیکو پولیس نے ایک تیس سالہ نوجوان لوپز کو ماسک نہ پہننے پر گرفتار کرنا چاہا جس پر لوپز نے مزاحمت کرنا چاہی مگر پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی اپنی کار میں دھکیل دیا۔ اس کے بعد جب اس نوجوان کے گھر والے اسے چھڑانے کے لئے شام کو پولیس اسٹیشن گئے تو ان سے کہا گیا کہ وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہے۔ اسپتال جانے پر پتہ چلا کہ پولیس کے تشدد کے سبب لوپز کی موت ہو چکی ہے۔
-
فلسطینیوں نے امریکی وزیر کے پتلے کو آگ لگائی ۔ ویڈیو
May ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا اور غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے والے صیہونی منصوبے سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ امریکی وزیر کی اس شیطنت سے فلسطینی عوام میں غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے غاصب صیہونی ٹولے کے مسموم منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے،امریکی وزیر پومپئو کے پتلے کو نذر آتش کر دیا۔
-
امریکہ، ۳۵۰۰ کاریں جل کر راکھ ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷۔سی ان ان کے مطابق ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی پارکینک میں آگ لگ گئی جس کے سبب ساڑھے تین ہزار گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو لگنے والی اس آگ نے پندرہ ہیکٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کو بجھانے میں اٹھارہ گھنٹے لگ گئے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
-
اسرائیلی جھنڈا نذر آتش کرنے پر بحرینی نوجوان کو سزا
Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۸بحرین کی ایک عدالت نے ایک بحرینی نوجوان کو اسرائیل کے پرچم کو آگ لگانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی۔
-
خطرناک آتشی گردباد۔ ویڈیو
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۴کئی ہفتوں سے آسٹریلیا میں لگی بھیانک اب تک اس ملک کو خاصا نقصان پہونچا چکی ہے اور رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ میلئن ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا جنگل خاکستر کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ قریب پچیس افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس درمیان جنگل میں رہنے والے دسیوں ہزار جانور بھی لقمۂ آتش بن چکے ہیں۔ ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تیز ہواؤں اور بھیانک آگ نے مل کر ایک تباہ کن آتشی کردباد (ٹارنیڈو) کی شکل اختیار کر لی ہے۔
-
آسٹریلیا،اب بھی بے لگام ہے آگ ۔ ویڈیو
Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۰آسٹریلیا کے مختلف علاقوں پر کئی ہفتوں سے لگی آگ میں اب تک ایک ہزار سے زائد مکانات جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد ۱۲ تک پہونچ گئی ہے۔ ہزاروں فائر فائٹرس اب تک آگ کو قابو میں کرنے میں ناکام رہے ہیں۔حکومت نے آگ آگ کو لگام دینے کے لئے اب فوج کو بھی میدان میں اتار دیا ہے۔اب تک یہ جنگل میں بھڑک اٹھنے والی یہ آگ ساڑھے پانچ میلین ایکڑ جنگل کو جلا کر راکھ کر چکی ہے۔
-
آگ نے چار ہزار لوگوں کا محاصرہ کیا ۔ تصاویر
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں لگی آگ کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں فائر فائیٹرس کی کوششوں کے باوجود آگ کے شعلوں کو مہار کرنے میں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔اس وقت تیز ہواؤں کے سبب ساحلی شہر ایسٹ گپس لینڈ تک جا پہونچی ہے اور وہاں رہائش پذٰر چار ہزار باشندے آگ کے حصار میں آگئے ہیں اور ان کے لئے فرار کے تقریبا سبھی راستے بند ہو چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لوگ لائیف جیکٹ لے کر ساحل کا رخ کریں اور وہاں امداد پہونچنے کے منتظر رہیں۔
-
اب بھی جل رہا ہے آسٹریلیا ۔ ویڈیو
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۷آسٹریلیا کے بِل پِن اور بارگو سمیت مختلف علاقے اب بھی شدید طور پر آگ کی لپیٹ میں ہیں اوراسکو تمام تر کوششوں کے باجود اب تک مہار نہیں کیا جا سکا ہے۔قریب تین ہزار فائر فائیٹر اس وقت جنوب مشرقی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حالیہ دنوں کے دوران ایک شخص کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔