تہران، کلینک میں شدید آتشزدگی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368511-تہران_کلینک_میں_شدید_آتشزدگی_ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۷ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تہران کے فائربریگیڈ شعبے کے ترجمان جلال مالکی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آتشزدگی کے بعد گیس کے سلینڈر میں متعدد دھماکے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے پہلے سینلڈر کے اسٹور میں آگ لگی جس کی وجہ سے متعدد دھماکے ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔

ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آگ کیسے لگی ۔

بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین اور چار مرد تھے۔