-
ریت کے ذروں سے پیش کیا ’’اربعین مارچ‘‘ کا منظر ۔ ویڈیو
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۸ایران کی معروف اور ہونہار سینڈ آرٹسٹ فاطمہ عبادی کی ایک لاثانی سینڈ آرٹ جس میں انہوں نے ریت کے ذروں سے اربعین حسینی کے موقع پر ہونے والے ’’اربعین واک‘‘ کا خوبصورت منظر پیش کیا ہے۔
-
زیارت اربعین / ویڈیو + آڈیو
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۸زیارت اربعین وہ زیارت ہے جو امام حسین (ع) کے چہلم کے دن یعنی بیس صفر کو پڑھی جاتی ہے-
-
نوحہ / اربعین اور ظہور کی آرزو!
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۳نجف سے کربلا عاشقانِ ابا عبداللہ کی پیادہ روی عصرِ حاضر میں حسینیوں کے حجتِ خدا، محبوبِ خدا ابا عبداللہ الحسین سے عشق اور مودت کی نشانی ہے۔
-
الحسین_یجمعنا /حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں !- ویڈیوز
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی 'لبیک یا حسین' کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین_یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔۔
-
دو جنتوں کے مابین مارچ کرتے بہشتی پروانے
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۰لاکھوں عاشقان حسینی اس وقت نجف-کربلا شاہراہ پر سوئے کربلا رواں دواں ہیں تاکہ اپنی دنیا و آخرت کے لئے درِ حسین بن علی (ع) سے خیرات لے سکیں۔
-
اربعین حسینی کی آمد پر سرزمین کربلا زائرین سے چھلکی
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۹ان دنوں سید الشہدا مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا بھائی عباس علمدار علیہ السلام کے روضات عالیہ لاکھوں عاشق پروانوں میں گھرے ہوئے ہیں جو دور و نزدیک سے آکر اپنے مولا و آقا کے ساتھ اظہار عقیدت کے ساتھ ساتھ تجدید عہد بھی کر رہے ہیں کہ مولا! زمانہ کہیں بھی چلا جائے مگر ہم آپ کے در سے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
-
کربلائے معلی میں زائرین حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۸اربعین حسینی کے موقع پر اس وقت کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین حسینی اپنے مولا کا چہلم منانے کے لئے موجود ہیں۔
-
حسینیوں کے ننہے میزبان۔ تصاویر
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۱اربعین حسینی یا چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دسیوں لاکھ عراقی و غیر عراقی زائرین کرام کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ان دنوں عراق زوارِ حسینی کے لئے سراپا میزبان و خدمتگزار بنا ہوا ہے۔ خدمت و عقیدت کے سجے اس میدان میں ننہے اور معصوم بچوں کا بھی اہم کردار ہے۔
-
عشق، عقیدت، خدمت اور انسانیت کا بازار، اربعین مارچ
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۴موسم اربعین آتے ہی عراق کی سرزمین سے دنیا بھر میں ایسے دل فریب، نایاب اور لاثانی مناظر برآمد ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ عشق و محبت، الفت و مودت، انسانیت و جوانمردی، ایثار و قربانی، یہ وہ گرانقدرعناصر ہیں جو مطلعِ عراق سے دنیا کے سامنے روشن ہونے والے مناظر کو رقم کرتے ہیں۔ شک نہیں کہ یہ سب کچھ مکتب حسین (ع) کا دیا ہوا گرانبہا عطیہ ہی ہے جو آج دنیا بھر میں اسلامی و انسانی اقدار کی تشہیر کا اہم اور مؤثر ذریعہ بنا ہوا ہے۔
-
سوئے حسین (ع) ۔ تصاویر
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۰کربلا، توحید و عبودیت، عشق و محبت، ایثار و قربانی، انسانیت و جوانمردی اور بے شمار اسلامی و انسانی یا بالفاظ دیگر حسینی اقدار کی جلوہ گاہ ہے۔ خدائے سبحان نے اُسے گوہر حسین (ع) کے طفیل میں ایک ایسی مقناطیسی صلاحیت عطا فرما دی ہے کہ دنیا میں ہزاروں میل دور رہنے والے بھی اُس کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں اور ضریح حسین (ع) پر عشق و مودت سے لبریز ایک نگاہ ڈالنے کے لئے اپنے تن من اور دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ان دنوں سوئے کربلا حسینیوں کا سیلاب رواں دواں ہے۔