-
پزشکیان کا فاکس نیوز سے انٹرویو: ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لئے دباؤ بے نتیجہ ہے
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۷صدرایران نے فاکس نیوز ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہوگا، کہا: ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن جب بھی ہم پر حملہ کیا جائے گا، ہم اپنا دفاع کریں گے اور اگر وہ ہم سے لڑنا چاہیں گے تو ہم طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔
-
غزہ کی معیشت دنیا کی تاریخ کے سب سے شدید بحران میں داخل: اقوام متحدہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی معیشت دنیا کی تاریخ کے سب سے شدید بحران میں داخل ہو گئی ہے، جبکہ اس کی بحالی اور تعمیر نو کی ضروریات 71 اعشاریہ 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں کیونکہ غزہ میں کام کرنے کی عمر کے 90 فیصد سے زیادہ افراد بے روزگار ہیں۔
-
77 ممالک کا بائیکاٹ یہ ثابت کرتا ہے کہ دنیا والے نیتن یاہو کی باتوں میں نہیں آئے: ایرانی نائب وزیر خارجہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۶اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "تاریخ جرائم، قبضے اور جارحیت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی، نیویارک میں پروپیگنڈہ شوز کی بنیاد پر نہیں۔"
-
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر: 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۳اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے غاصب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے آغاز پر درجنوں ممالک کے وفود احتجاجاً اجلاس ہال سے باہر نکل گئے۔
-
پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ایران کا پختہ عزم: پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ صدرِ ایران کی گفتگو
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۳صدرِ ایران ڈاکٹر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان پائے جانے والے گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔
-
یورپ کو ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے بارے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے: ایرانی وزیر خارجہ
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۳:۵۸ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اسپین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نےایران کے خلاف امریکی جارحیت کے بارے میں یورپ کے ذمہ دارانہ کردار پر زور دیا۔
-
یحیی سریع: ہم نے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز سے دشمن کے آپریشن روم اور اہم مراکز کو تباہ کر دیا
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۸یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی دشمن کے خلاف کامیاب اور زبردست کارروائی کی خبر دی ہے جس میں جیزان میں سعودی کے پٹھو فوجیوں کے ایک مرکز کو تباہ کر دیا گیا۔
-
سید عباس عراقچی نے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات میں بحیرہ خزر میں ایرانی جہاز پر حملے پر گفتگو کی
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۲اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات میں یورپ اور مغربی ایشیا کے علاقے کی تبدیلیوں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ مسائل، خاص طور پر بحیرہ خزر میں ایرانی جہاز پر غیر قانونی حملے اور اس مسئلے کے حل کے طریقے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
-
قائم مقام وزارت دفاع: ایران کی دفاعی حکمت عملی بدل گئی ہے
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۹اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزير دفاع نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: ایران کا پیغام واضح تھا ایران کی دفاعی حکمت عملی بدل گئ ہے۔
-
غاصب اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں کئی عرب جماعتوں پر پابندی عائد
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۰اسرائیل میں عام انتخابات 2026ء کے لیے عرب جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔