-
فلسطینی راکٹ سے غاصب کے مکان کے پرخچے اڑ گئے۔ ویڈیو
May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۴گزشتہ قریب ۱۰ روز سے فلسطین بالخصوص غزہ پر صیہونی جارحیت اور انکی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک کئی ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی سرفروشوں نے بھی اپنی مادر وطن اور قبلۂ اول کی حفاطت کی قسم کھا رکھی ہے اور اسی تناطر میں ’’سیف القدس‘‘ یا شمشیر قدس نامی جوابی آپریشن کے تحت وہ مقبوضہ علاقوں پر ہزار سے زائد راکٹ، میزائل اور مورٹار گولے داغ چکے ہیں۔ پیش نظر ویڈیو میں مقبوضہ علاقے میں ایک غاصب صیہونی کے مکان کے پرخچے اڑتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
-
اسرائيل کیوں فلسطین سے بری طرح ہار چکا ہے؟ آئرن ڈوم کو کیسے چھلنی بنا دیا فلسطینی سرفروشوں نے ؟ کچھ چونکانے والے حقائق...
May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۸لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں عرب دنیا کے معروف صحافی عبد الباری عطوان کا غزہ کے حالات حاضرہ پر ایک زبردست مقالہ شائع ہوا ہے جو مغربی میڈیا کی تشہیراتی مہم کو بے اثر بنا دیتا ہے ۔
-
طفل کش صیہونی جلاد قتل عام میں مصروف،عالم اسلام کی پیشوائی کے دعوے دار عرب ممالک خاموش۔ ویڈیوز
May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۰ایک طرف طفل کش صیہونی جلاد شب و روز فلسطینی مظلوموں اور بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور دوسری طرف حسب معمول عرب ممالک کی ڈرامائی خاموشی نے عالم اسلام کے کلیجے کو شدید کرب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک بجائے اس کے کہ صیہونی دہشتگردوں کو لگام دینے کے لئے کوئی قدم اٹھائیں یا اسکی مذمت کریں، فلسطینی فریق کو بڑے مالی و امدادی پیکج کی لالچ دے کر اُسے جنگ بندی پر رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
ہر فلسطینی راکٹ کے لئے اسرائیل کیا قیمت چکاتا ہے؟
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۷فلسطینی راکٹوں اور میزائلوں نے غاصب صیہونی ٹولے کے آئرن ڈوم نامی ڈیفینس سسٹم کا خوب مذاق اڑایا اور اسکی کھوکھلی طاقت کی قلعی اچھی طرح کھول کر رکھ دی ہے۔
-
فلسطینی پرچم کو اکھاڑ پھینکنے کا انجام
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۷ان دنوں فلسطینی جیالوں اور صیہونی دہشتگردوں کے مابین شدید معرکہ آرائی جاری ہے جس کے دوران فلسطین بالخصوص غزہ کے عام شہریوں پر مصائب و آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ اس درمیان کچھ ایسی تصاویر منظر عام پر آ جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر غزہ کے مصائب و آلام کے باعث زخمی دل کو قدرے قرار آ جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویدیو بھی آپ کے زخمی دل کے لئے مرہم کا کام کر سکتی ہے جس میں فلسطینی پرچم اکھاڑنے کے بعد صیہونی دہشتگردوں کا انجام دیکھا جا سکتا ہے۔
-
صیہونی شہر نتیوت اور حتسور ائربیس پر میزائیلوں کی بارش + ویڈیوز
May ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶فلسطینی استقامت نے انتقامی میزائیلی حملے پھر سے شروع کردئیے
-
ساری دنیا صیہونی دہشتگردی پر چراغ پا ہو اٹھی۔ ویڈیوز
May ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۵امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، کینیڈا، فرانس، ترکی، آذربائیجان، جرمنی، ہالینڈ، لبنان، پاکستان، ایران و عراق وغیرہ جیسے دسیوں ممالک میں ان دنوں فلسطین کے خلاف جاری صیہونی دہشتگری سے نالاں لاکھوں حریت پسند سڑکوں میں نکل کر فلسطین سے اظہار ہمدردی و یکجہتی اور ساتھ ہی صیہونی دہشتگردی کو لگام دئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
آسمان پر گرجتے اور آگ برساتے میزائیل ، زمین پر آدھے ادھورے کپڑوں میں پناہ گاہ کی تلاش میں بھاگتے اسرائيلی ، یہ ہے اسرائیل کا حال !
May ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۸لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم کے اداریہ میں مقبوضہ فلسطین کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں کئي اہم نکات کا ذکر کیا گيا ہے ۔ غزہ کے حالات کے لئے ضرور پڑھیں ...
-
فلسطینیوں کا انتقام ، تل ابیب اور اشدود پر میزائلوں کی بارش + ویڈیو
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۵فلسطین کے عزالدین قسام بریگیڈ نے الشاطی کیمپ میں صیہونیوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب اور اشدود کالونیوں کی جانب دسیوں میزائل فائر کئے ہیں-
-
فلسطین میں جاری صیہونی دہشتگردی کے خلاف آسٹریلیا میں زبردست مظاہرہ۔ ویڈیو
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۲آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی اور میلبارن میں فلسطینیوں پر جاری صیہونی جرائم کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا جس میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی۔ گزشتہ چھے روز سے فلسطین کے علاقے غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم ڈیرھ سو فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد کمسن بچوں اور خواتین کی ہے۔ اب تک دسیوں رہائشی مکانات اور عمارتیں اندھادھند بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں مکمل طور پر مسمار ہو چکی ہیں۔