• اسرائیل میں بد امنی عروج پر

    اسرائیل میں بد امنی عروج پر

    Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۳

    مقبوضہ فلسطین کے گیناتن ٹاؤن میں جمعرات کی شب نامعلوم افراد نے ایک پینتالیس سالہ شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ غیر سرکاری ذرائع نے مقتول کے بارے میں خفیہ ایجنسی موساد کا عہدے دار ہونے کا احتمال ظاہر کیا ہے۔ فہیم ہناوی نامی شخص کو ایک ٹریفک سگنل پر رکنے کے بعد پندرہ گولیاں ماری گئیں۔ اس سے قبل منگل کے روز بھی ایک تہتر سالہ صیہونی اپنے انتالیس سالہ بیٹے کے ہمراہ قتل کر دیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں ایک اکیاون سالہ صیہونی نے اپنی ماں اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

  • بچوں کا قاتل ’’عربائیل‘‘ ! ۔ کارٹون

    بچوں کا قاتل ’’عربائیل‘‘ ! ۔ کارٹون

    Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۹

    دنیا میں اب تک دو ریاستیں بچوں کے قاتل کے طور پر پہچانی گئی ہیں۔ایک غاصب اسرائیل اور دوسری سعودی عرب جو درحقیقت اسی اسرائیل کا عربی ورژن ہے۔ بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسف نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب (عربائیل) کی جارحیت کے نتیجہ میں صرف ۲۰۱۶ کے دوران ۲۳ ہزار نوزائیدہ بچے لقمۂ اجل بنے۔ خیال رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت مارچ دوہزار پندرہ سے تاحال جاری ہے۔ یمن نے اقوام متحدہ سے بارہا یہ مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کا نام طفل کشی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کر دے

  • دوسروں کے امور کی اہمیت آپ کے امور سے کم نہیں! ۔ حدیث

    دوسروں کے امور کی اہمیت آپ کے امور سے کم نہیں! ۔ حدیث

    Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸

    مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم امت اسلامیہ کو مذہب و مسلک کی قید سے آزاد کرتے ہوئے اس انداز میں خبردار فرما رہے ہیں: أیُّمَا امْرِئٍ وَلِیَ مِنْ أمْرِ المُسْلِمِینَ وَلَمْ یَحُطْهُم بِما یَحُوطُ بِهِ نَفْسَهُ لَمْ یَرَحْ رائِحَةَ الجَنَّةِ؛ جو شخص مسلمانوں کے امور میں سے کوئی کام اپنے ذمے لے مگر اسکی انجام دہی کے لئے اُس طرح کوشاں نہ رہے جس طرح اپنے امور کے لئے رہتا ہے، تو ایسا شخص ’جنت کی بو ‘بھی نہیں سونگھ سکتا۔ (کنزالعمال، ج ۶، ص ۲۰، ح ۱۴۶۵۴)

  • امریکی مزاج ۔ کارٹون

    امریکی مزاج ۔ کارٹون

    Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹

    مغربی طاقتوں بالخصوص امریکہ کو مکر و حیلے اور دوغلے پن کا مجسم نمونہ کہا جا سکتا ہے۔ ایک طرف قیام امن، مذاکرات اور گفتگو کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے دیگر ممالک کو اپنی منشأ کے سامنے تسلیم ہونے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالیہ مہیوں میں ایک طرف امریکہ کی پوری کوشش یہ رہی کہ ایران کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کر لیا جائے اور دوسری جانب وہ ایران کو دھمکانے اور اس پر دباؤ بنانے میں بھی مصروف ہے۔

  • ہوشیار، کورونا وائرس سے پھیپھڑوں کو طویل المعیاد نقصان پہنچ رہا ہے

    ہوشیار، کورونا وائرس سے پھیپھڑوں کو طویل المعیاد نقصان پہنچ رہا ہے

    Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۸

    برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کو کئی ماہ بعد بھی پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے۔

  • ہوشیار رہے دشمن! ۔ پوسٹر

    ہوشیار رہے دشمن! ۔ پوسٹر

    Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۰

    رواں برس کے آغاز پر نادان دشمن نے استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے عراقی رفیق جنرل ابو مہدی المہندس کو نشانہ بنا کر شہید کیا اور سال کے اختتامی ایام میں ایرانِ اسلامی کے عظیم اور ممتاز ایٹمی و دفاعی دانشور ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کئے۔ نادان دشمن کو شاید یہ نہیں معلوم کہ مکتب اسلام و انقلاب کے پروردہ مرتے نہیں بلکہ اپنی دیرینہ آرزو ’شہادت‘ کو پاکر کامیابی کی سند لیا کرتے ہیں۔ ایران نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ دشمن سخت انتقام کا انتظار کرے۔

  • شہید فخری زادہ کی تشییع، نماز اور تدفین ۔ ویڈیوز

    شہید فخری زادہ کی تشییع، نماز اور تدفین ۔ ویڈیوز

    Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳

    جمعے کے روز شہید ہونے والے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی آج تشییع جنازہ کی گئی۔ کورونا کے پیش نظر تشییع جنازہ عوام کی شرکت کے بغیر خاص پروٹوکول کے ساتھ محدود پیمانے پر وزارت دفاع میں انجام پائی۔ تشییع کے بعد شہید محسن فخری زادہ کو تہران میں واقع امام زادہ حضرت صالح علیہ السلام کے جوار میں سپرد لحد کر دیا گیا۔

  • شہادت کے بعد زیارت پر مشرف ہوئے شہید محسن

    شہادت کے بعد زیارت پر مشرف ہوئے شہید محسن

    Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳

    ایران کے مایۂ ناز اور ممتاز دانشور، ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کو انکی آخری رسومات سے قبل فرزند رسول امام رضا علیہ السلام اور آپ کی ہمشیرۂ گرامی حضرت فاطمۂ معصومہ علیہا سلام کی زیارت کے لئے لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر فخری زادہ کو صیہونی آلۂ کاروں نے جمعے کے روز ایک دہشتگردانہ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

  • کوویڈ-19 سے بچنے کے لئے ماسک کیوں ضروری ہے؟

    کوویڈ-19 سے بچنے کے لئے ماسک کیوں ضروری ہے؟

    Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۲

    امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس ماسک نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔