-
صیہونی دہشتگردوں نے ایک اور فلسطینی شہید کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا (ویڈیو)
Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸صیہونی دہشتگردوں نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے الخلیل میں شہید محمد الجباری کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ فلسطینی نوجوان کچھ عرصے قبل ایک شہادت پسندانہ کارروائی کے دوران شہید ہو گیا تھا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت پر حاضری (ویڈیو)
Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۹ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان گزشتہ شب عراق پہچنے کے بعد سب سے پہلے بغداد ایئرپورٹ کے قریب واقع قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے رفیقِ شفیق حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر پہنچے اور شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔
-
کیا جو بایڈن پھر پھسل گئے؟ (ویڈیو)
Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۲ایک ویڈیو گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جوبایڈن یوکرین سے پولینڈ پہنچنے کے بعد جہاز سے اترتے وقت پھسل کر گر پڑے، جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے ہمراہ اسٹاف کی ایک خاتون کے ساتھ یہ اتفاق پیش آیا، تاہم ویڈیو میں موجود قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ گرنے والا شخص بایڈن نہیں کوئی اور تھا۔
-
مقبوضہ فلسطین میں سول نافرمانی کا آغاز ہو گیا (ویڈیو)
Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۹فلسطینی باشندوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی دہشتگردی اور انتہا پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے سول نافرمانی کا عزم کر لیا ہے اور گزشتہ دو روز سے اس کا سلسلہ باقاعدہ جاری ہے۔
-
یوکرین کے خلاف سرگرم عمل روس کے مسلح روبوٹ (ویڈیو)
Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۰روس یوکرین کے خلاف اپنے مسلح روبوٹ بھی استعمال کر رہا ہے، کس طرح، دیکھیئے اس ویڈیو میں!
-
ترکیہ اور شام پھر لرز اٹھے (ویڈیو)
Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس درمیان کل ایک بار پھر ترکیہ میں شدید زلزلے نے اس ملک کے در و دیوار ہلا دیئے۔
-
پھر خوار ہوئی صیہونی حکومت (ویڈیو)
Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶دوسروں کے آئی ڈی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے افریقی یونین کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والے صیہونی حکومت کے وفد کو انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں نے کانفرنس ہال سے نکال باہر کر دیا۔ اسرائیلی وفد کا دعویٰ تھا کہ اسے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا گیا ہے تاہم وہ اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کر پایا اور اُسے خفت و خواری اٹھاتے ہوئے مجمع کے درمیان سے باہر نکلنا پڑا۔ یہ وفد صیہونی دارالحکومت تل ابیب سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا پہنچا تھا۔
-
جرمن وزیر خارجہ نے زاویہ کچھ زیادہ ہی گھما دیا! (ویڈیو)
Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۱جرمن وزیر خارجہ انیلینا بربوک سے جب میونخ کانفنرس کے موقع پر یہ پوچھا گیا کہ کیا یوکرین ولادیمیر پوتین کے اقتدار میں ہوتے ہوئے طولانی مدت تک تحفظ حاصل کرسکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر پوتین اپنی پالیسی میں 360 ڈگری کی تبدیلی نہ لائیں تو یہ ممکن نہیں‘‘۔ جبکہ وہ اس بات سے غافل رہیں کہ 360 ڈگری تبدیلی کا مطلب ہے ’’صفر‘‘ اور انہیں 360 ڈگری کے بجائے 180 ڈگری کہنا چاہئے تھا۔
-
ایران اسلامی سراپا جشن و سرور
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰سلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مذہبی مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن عید مبعث جاری ہے اور نوجوان بچے سڑکوں پر جگہ جگہ اسٹال لگا کر مومنین کرام کو شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-
-
مردہ پرندوں سے ڈرون بنانے میں زبردست کامیابی
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۲انجینیئروں نے اصل پرندوں کی باقیات سے ہی اڑنے والے پنچھی ڈرون بنائے ہیں تاہم انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔