-
ایرانی وزیرخارجہ اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امورکے سربراہ کی گفتگو
Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۷ایرانی وزیرخارجہ نے ایران اورچین کے سیاسی اداروں کے درمیان ایک دوسرے کو سمجھنےاوراعتماد پیدا کرنے پر زوردیا ہے۔
-
چینی مسجد میں صدر ایران نے نماز ادا کی (تصاویر)
Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۴صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے تین روزہ دورۂ چین کے دوران بیجنگ کی ایک مسجد میں نماز بھی ادا کی۔
-
صدر ایران کو بیجنگ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری (ویڈیو)
Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵چین کی بیجنگ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ایران چین تعلقات کے فروغ اور خطے اور دنیا میں امن کے لیے ان کی خدمات کی بنا پرصدر سید ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔
-
ترکیہ نے ایران کو گلے لگا لیا (ویڈیو)
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ترکیہ کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر کرم کینیک نے اپنے ایرانی ہم منصب پیر حسین کولیوند کو بڑے جذباتی انداز میں گلے لگایا اور زلزلے کے بعد انکی ٹیم کی امدادی سرگرمیوں کی خوب قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو جب کبھی دشوار حالات کا سامنا کرنا پڑا اُس نے ایران کو اپنے ہمراہ پایا ہے اور باوجود اس کے کہ ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اپنے یہاں آنے والے (خوی) زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھی، اُس نے ہماری مدد سے گریز نہیں کیا اور بھرپور مدد کی۔
-
زلزلے سے یوں تباہ ہوا ترکیہ کا انطاکیہ شہر (ویڈیو)
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۶6 حتائے ریاست کے صدر مقام انطاکیہ میں بھی شدید تباہی ہوئی ہے۔ ویرانی کی وسعت کو اس ویڈیو میں دیکھیئے۔ فروری کو آنے والے بھیانک زلزلے نے ترکیہ کے دس صوبوں کومتاثر کیا۔
-
صیہونی وحشیوں کا ایک فلسطینی خاتون پر حملہ (ویڈیو)
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۰مقبوضہ فلسطین کے ایک علاقے پر صیہونی دہشتگردوں نے دھاوا بولا جس کے دوران انہوں نے ایک فلسطینی خاتون کو پکڑ کر اُسے بلا سبب زمین پر دے مارا۔
-
کشمیری عوام بھی زلزلہ متاثرین کے لئے میدان میں آ گئے (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۱ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں نے بھی ترکیہ اور شام گزشتہ ہفتے آئے بھیانک زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد اکٹھا کرنا شروع کر دی ہے۔ we tha halping hands نامی ایک غیر سرکاری ادارے نے دونوں ممالک کے لئے عوامی امداد اکٹھا کرکے اُسے وہاں بھیجنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔
-
مسلح ترک فوجیوں کی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں گشت (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۲ترکیہ؛ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں چوری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہونے کے بعد ترکیہ کے مسلح فوجی علاقے میں گشت پر مامور کر دئے گئے ہیں۔ اب تک دسیوں چوروں اور لٹیروں کو سکیورٹی اہلکار گرفتار کر چکے ہیں۔
-
انسان دوستانہ امداد لے کر ایران کا ساتواں طیارہ شام پہنچا (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۳شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ساتواں طیارہ امدادی ساز و سامان لے کر شام کے حلب ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ اس طیارے میں ۳۰ ٹن کھانے پینے کا سامان اور ملک پاؤڈر لدا ہوا تھا۔
-
ترکیہ؛ ایران آرمی کا تیار کردہ فیلڈ ہاسپیٹل (ویڈیو)
Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۱ترکیہ کی وزارت دفاع کی درخواست پر اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی نے ایک فیلڈ ہاسپیٹل ترکیہ کے شہر آدیامان میں تیار کر دیا ہے جہاں مستقل بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس ہسپتال میں پچاس بیڈ کے علاوہ، آپریشن تھیئیٹر، آئی سی یو، ریڈیولوجی اور میڈیکل اسٹور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔