-
افغان صدر کی روانگی جس کی بازگشت ہنوز معلوم نہیں۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۶افغان صدر اشرف غنی طالبان کی کئی روز سے مسلسل جاری پیش قدمی اور پھر آج کابل میں انکے داخلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر تاجیکستان کی جانب کوچ کر گئے، ایک ایسا سفر جس سے بازگشت ابھی معلوم نہیں کہ کب اور کس حال میں ہوگی۔
-
کابل، امریکی سفارتخانے پر سے امریکی پرچم اتار لیا گیا
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۰کابل میں امریکی سفارتخانے پر سے اسکے انخلا کی علامت کے طور پر امریکی پرچم کو اتار لیا گیا ہے۔
-
طالبان نے اپنی حقیقت آشکار کی، پرچم یا حیسن (ع) ہٹا کر اپنے جھنڈے لگا دئے۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۱افغانستان کے شہر غزنی میں ایک چوراہے پر نصب پرچمہائے یا حسین (ع) کو ہٹا کر طالبان نے اپنے جھنڈے لگا دئے۔ طالبان کے رہنماؤں کا دعوا ہے کہ وہ فرقہ واریت سے ماورا ہو کر حکومت کرنے کے قائل ہیں اور انکی حکومت میں تمام فرق و مذاہب منجملہ شیعہ حضرات کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔
-
کابل میں خوف و ہراس اور تشویش کا ماحول، شبانہ کرفیو نافذ کر دیا گیا
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹افغانستان کی وزارت داخلہ کے عبوری نگراں نے دارالحکومت کابل میں شبانہ کرفیو نافذ کر دئے جانے کی خبر دی ہے۔
-
افغان صدر اشرف غنی ملک سے چلے گئے
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷افغانستان میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے درمیان صدر اشرف غنی اور بہت سے دوسرے اعلیٰ عہدیدار ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
-
افغانستان سے مغربی سفارتکاروں کا انخلا
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۲افغان دارالحکومت کابل کی جانب طالبان گروہ کی پیش قدمی اور کابل کے بعض علاقوں میں ان کےداخل ہو جانے کے بعد مغربی ملکوں نے کابل میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے ہیں اور طالبان کی پیشقدمی نے مغربی سفارتکاروں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔
-
طالبان، کابل میں داخل ہو گئے، امریکی حمایت اشرف غنی کے کام نہ آئی، عبوری حکومت کے زمزمے سنائی دینے لگے
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۴افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی پیشقدمی تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے اور ملک کے انتیس صوبوں اور دارالحکومت کابل کے بیشتر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔
-
افغانستان میں طالبان کا دبدبہ، عوام میں شدید خوف و ہراس+ ویڈیوز
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۸ایک طرف طالبان کے سرکردہ رہنما افغان عوام، پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کو اعتماد میں لینے اور افغانستان کے لئے انہیں اک تابناک مستقبل کا خواب دکھانے کے لئے اپنی راگ الاپ رہے ہیں اور دوسری طرف اُن کے نام نہاد مجاہدین بقول اپنے امارت اسلامیہ کے تحقق کے لئے اپنے من چاہے طریقے اپنا رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے جیسے دونوں نے اپنے درمیان کام کی تقسیم کر لی ہو جس کے تحت ایک کو میڈیا کا گوشہ سنبھالنا ہے تو دوسرے کو میدان جنگ۔
-
مزار شریف پر بھی طالبان کا قبضہ ہوا
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۳افغانستان کے شہر مزار شریف پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا۔
-
مزار شریف بھی سقوط کرگیا
Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۰افغانستان کے شہر مزار شریف کے مکمل سقوط کرجانے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔