مزار شریف پر بھی طالبان کا قبضہ ہوا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i391426-مزار_شریف_پر_بھی_طالبان_کا_قبضہ_ہوا
افغانستان کے شہر مزار شریف پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
  • مزار شریف پر بھی طالبان کا قبضہ ہوا

افغانستان کے شہر مزار شریف پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ صوبہ بلخ کا مرکزی شہر مزار شریف پوری طرح طالبان کے تسلط میں آگيا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سقوط مزار شریف سے پورے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

مزار شریف پر طالبان کا قبضہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ سرکاری افواج پوری طاقت سے اس شہر کا دفاع کر رہی تھیں ۔طالبان نے گزشتہ چند دنوں میں ہرات اور قندھار سمیت افغانستان کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس وقت افغانستان کے چونتیس میں سے بیس صوبوں پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے ۔