-
او آئی سی علمائے اسلام کے فتؤوں پر عمل کرے: ایران
Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۱ایران کے ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی کے سربراہ ابراہیمی ترکمان نے سامراج کے مقابلے میں خاموشی کو اسلام سے خیانت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں علمائے اسلام کے فتاویٰ کے مطابق عمل کرے۔
-
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری حرام ہے: علماء اسلام کا فتویٰ
Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۱عالم اسلام کے ۲۰۰ ممتاز علما نے غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ تعلقات کی استواری کو حرام قرار دیا ہے۔
-
خمینی پاکستان، عارف حسین الحسینی
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۹پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے روح رواں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی بتیسویں برسی کے موقع پر پاراچنار میں شہید کے مزار پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔
-
علماء کی آفت...! ۔ پوسٹر
Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۳امیر المومنین علی علیہ السلام علماء کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہوشیار! علماء کی آفت، حب جاہ و منصب ہے۔ اگر کسی عالم کے دل میں حب جاہ و منصب نے گھر کر لیا تو پھر سمجھ لو کہ وہ اتباع اور پیروی کے لائق نہیں رہا۔ کیوں کہ آفت زدہ شیئ استعمال کے قابل نہیں رہتی، یہاں تک کہ دوبارہ اس کی اصلاح ہو جائے۔
-
علامہ طالب جوہری کو سپرد خاک کر دیا گیا
Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۲برصغیر کے ممتاز عالم، خطیب اور دانشور علامہ طالب جوہری کو پیر کی شام کراچی میں مدرسہ طالب جوہری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
-
پاکستان کے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے
Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۲علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل منتقل کردی گئی جہاں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی جائےگی۔
-
شیعہ وسنی علماء نے کیا گستاخ زہرا (س) کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ
Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۴رپورٹ کے مطابق مولوی اشرف جلالی کو گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ پڑھانے سے روک دیا۔
-
گستاخ سیدہ زہرا (س) کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء نے گستاخ سیدہ زہرا (س) کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
-
علماء کے ساتھ اٹھا بیٹھا کرو تاکہ... ۔ پوسٹر
May ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴امیر المومنین علی علیه السلام: علماء اور دانشوروں کے ساتھ اٹھا بیٹھا کرو تاکہ تمہارے علم میں اضافہ ہو، تمہارا ادب بہتر ہو اور تمہیں نفس کی پاکیزگی حاصل ہو! (غرر الحکم، حدیث 4786)
-
علما بھی پیش پیش ہیں انسداد کورونا مہم میں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳کورونا وائرس نے جہاں انسانی زندگی کو عالمی سطح پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے وہیں مختلف ممالک بالخصوص ایران کے عوام میں ہمدردی، انسانیت، ایثار و فداکاری اور آپسی اتحاد و انسجام کے جذبے میں بھی تازہ روح پھونک دی ہے جس کی روزانہ بڑی خوبصورت اور انکوھی مثالیں کیمرے کی نگاہ میں قید ہوتی ہیں۔ ان تصاویر میں علما کو ایران کے شہر شیراز میں گاڑیوں کو ڈس انفیکٹڈ کرنے کی مہم شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔