-
پاکستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گردہلاک، ڈی ایس پی گن مین سمیت جاں بحق
Apr ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۹پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اپنے گن مین سمیت جاں بحق ہو گئے۔
-
سرچ آپریشن مکمل تمام دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کا ہدف سپاہ پاسداران کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرنا تھا
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۴ایران کے نائب وزیر داخلہ نے چابہار اور راسک میں جھڑپوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بتایا کہ دہشت گردوں کا ہدف IRGC کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرنا تھا، لیکن وہ اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکے اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔
-
برطانیہ اسرائيل کے بارے میں پالیسی تبدیل کرے: برطانوی ماہرین قانون
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۸برطانیہ میں چھے سے زائد ماہرین قانون نے جن میں متعدد سابق جج بھی شامل ہیں، حکومت سے اسرائيل کے لئے اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اسرائيل فلسطین اور بیت المقدس پر قابض ہے اورعالمی برادری اس کے مظالم پر خاموش ہے: پاکستانی وزیراعظم
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۱پاکستان کے وزیراعظم نے عالمی یوم قدس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم آج صیہونی جارحیت اور ظلم وجبر کی مذمت کررہی ہے۔
-
تہران سمیت پورے ایران میں عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلیاں
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۰آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئيں جو نماز جمعہ کے مراکز پر پہنچ کرعظیم الشان اجتماعات میں تبدیل ہوگئیں۔
-
کشمیر: ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 عسکریت پسند جاں بحق
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۴ہندوستان نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے اڑی میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادینے کا دعوی کیا ہے۔
-
جمعۃ الوداع کے موقع پر صیہونی فوجیوں کا مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
-
یوم القدس کے بارے میں فلسطینی تنظیموں کا بیان
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۴فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے ایک بیان میں امت مسلمہ، عرب دنیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے غاصب صیہونی حکومت سے بھرپور انداز میں اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔
-
قدس کی پکار: اس سال کا یوم القدس الگ ہی قسم کا ہوگا
Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۹بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کا رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد امت مسلمہ کے نزدیک مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنانا تھا۔
-
پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی
Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۰پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔