-
نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے
Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۳نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے کئے گئے۔
-
نائیجیریا: آیت اللہ زکزکی کا جرم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کرنا تھا
Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۷نائیجیریا کے معروف عالم دین اور اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ زکزکی کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں ۔ نائیجیریا کے فوجیوں نے انہیں زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور پھر رپورٹ ملی تھی کہ انہیں فوجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے، خاندان والوں کا ان سے کوئی رابطہ برقرار نہیں ہو سکا ہے۔
-
نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہرے، شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ
Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۶نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے آیت اللہ شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بارہ سال تک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا: سید احمد خاتمی
Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۶تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف جعلی کیس کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بارہ سال تک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا۔
-
حزب اللہ، الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ
Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۶:۰۳حزب اللہ لبنان نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
نائیجیریا میں حالیہ حملوں میں شہداء کے جنازوں کی بے حرمتی
Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۱نائیجیریا میں فوج نے اپنے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کے لئے ، حالیہ وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکڑوں مسلمانوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ فوجیوں نے شہیدوں کے جنازوں کی بے حرمتی بھی کی اور قیمتی اشیاء چرالی ہے۔
-
نائیجیریا کی فوج نے زاریا سانحے میں جان بحق ہونے والے مسلمانوں کی لاشوں کو جلا دیا
Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۶:۲۲نائیجیریا کے سرگرم سیاسی کارکنوں نے انکشاف کیا ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے زاریا سانحے میں جان بحق ہونے والے مسلمانوں کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کے ساتھ ساتھ بعض لاشوں کو جلا دیا ہے۔
-
ایران کے عوام ، نائیجیریامیں شیعہ مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف مظاہرے کریں گے۔
Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۴ایران کے عوام آئندہ جمعے کو نائیجیریامیں شیعہ مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام اور مذہبی اقدار کی توہین کے خلاف مظاہرے کریں گے۔
-
آیت اللہ شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرے، مظاہرین پر ایک بار پھر پولیس کا تشدد
Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۵نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزاکی کے ہزاروں حامیوں نے کادونا صوبے میں مظاہرے کئے اور ان کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
-
نائیجیریا، مظاہرین پر پولیس کا تشدد
Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۶نائیجیریا کی پولیس نے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور آیت اللہ الزکزاکی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن مظاہرین پر اندھا دہند فائرنگ کرکے تین شیعہ مسلمانوں کو شہید اور کئی افراد کو شدید زخمی کردیا۔