-
رہبر انقلاب اسلامی عیسائی شہیدوں کے گھر میں ۔ تصاویر
Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰۲۵ دسمبر نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی گزشتہ برسوں میں عیسائی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے انکے گھر تشریف لے جاتے رہے ہیں۔اس گیلری میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ ۳۰ دسمبر دوہزار سترہ کو رہبر انقلاب اسلامی نے عیسائی شهید آرمن آودیسیان جبکہ ۲۷ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہید رابرٹ لازار کے گھر جا کر انکے اعزاء و اقارب سے ملاقات کی۔
-
دوہزار انیس تصاویر کی زبانی
Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸دوہزار انیس میں ہر سال کی طرح کچھ اہم واقعات رونما ہوئے جن میں تلخ و شیریں سبھی طرح کے واقعات شامل ہیں۔آئیے رواں سال کے ختم ہونے سے قبل ایک طائرانہ ںظر ڈالتے ہیں اس میں پیش آنے والے اہم واقعات پر۔
-
سعودی عرب کے تعمیر کردہ کھنڈروں میں پڑھتے ہیں یمنی بچے
Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا جس کا سلسلہ آج تک بدستور جاری ہے۔ اس دوران ہزاروں مکانات، سرکاری عمارتیں، اسکول، اسپتال، مساجد، بجلی گھر، بازار اور اشیائے خورد و نوش کے گودام بمباری کر کے تباہ کر دئے گئے۔اس وقت یمنی بچوں کی تعلیم، ملک کا ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ لاکھوں یمنی بچوں کو اپنی تعلیم کے لئے کوئی اسکول میسر نہیں ہے۔ ہزاروں بچے آل سعود کے تعمیر کردہ کھنڈروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
-
فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرہ ۔ تصاویر
Dec ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۳فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون کے خلاف ملکی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے مظاہرے میں ملک بھر کے اٹھارہ لاکھ عوام نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ملکی سطح پر حکومت کے خلاف ہونے والا یہ چوتھا مظاہرہ تھا جس میں گزشتہ مظاہرے کی بنسبت مظاہرین کی تعداد میں تین لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا۔
-
گاڑی پر لگی کھرونچ کا انوکھا علاج ۔ تصاویر
Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۲سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں پر کھرونچ لگتی رہتی ہیں، کبھی اپنی غفلت و غلطی سے تو کبھی دوسروں کی، دنیا میں ہیں کچھ ایسے با ذوق افراد جو انہیں کھرونچوں کو ایک آرٹ کی شکل دے کر گاڑی کو پہونچے نقصان کی کافی حد تک بھرپائی کر لیتے ہیں۔
-
یہاں بچوں کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔ تصاویر
Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۸تہران: میلاد ٹاور کامپلیکس میں ۳ سے ۱۳ برس کے بچوں کے لئے ’’کاربازیا‘‘ نامی ایک خصوصی اور پیشرفتہ مرکز تیار کیا گیا ہے جہاں بچے آکر اپنے ذاتی ذوق و شوق اور دلچسپی کی بنیاد پر مختلف پیشوں کی مشق کرتے ہیں۔ یہ مرکز بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تہران کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔
-
ایتھوپیا میں جہاز گرا،سبھی مسافر جاں بحق ۔ تصاویر
Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷بدھ کے روز ٹیک آف کرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد ایتھوپیا میں ایک طیارہ زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں سبھی 157 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
-
ایرانی کمبائن کی ہوئی رونمائی ۔ تصاویر
Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۳ایران نے اپنے نوجوان دانشوروں اور سائنسدانوں کی مدد سے چاول کی فصل کاٹنے کے لئے ایک مخصوص کمبائن تیار کر لیا ہے جس کی پروڈکشن چین کا افتتاح کر دیا گیا۔اب تک چاول کی فصل کاٹنے کے لئے بیرون ملک سے یہ کمبائن درآمد کئے جاتے تھے۔
-
سیمرغ ڈرون نے اڑان بھری ۔ ویڈیو+تصاویر
Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۶ایران نے سیمرغ نامی ایک اور ڈرون تیار کیا ہے جس نے ہفتے کے روز پہلی اڑان بھری۔یہ پیشرفتہ جنگی ڈرون ایران کی بحریہ میں استعمال کیا جائے گا۔
-
آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں تہرانی طلبا کا احتجاج ۔ تصاویر
Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور ان جی اوز نے نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے۔