-
امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری
Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۸امریکا کے مختلف شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فرمان پر مظاہرین کی سرکوبی کے لئے فوج لگادی گئی ہے
-
امریکی نسل پرستی اور تشدد کی عالمی سطح پر ہو رہی ہے مذمت
Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۳امریکہ میں غیر سفید فام بالخصوص افریقی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ ریاستی دہشت گردی اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی وحشیانہ طریقے سے سرکوبی کی اقوام متحدہ اور یورپ نے بھی مذمت کی ہے۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو کچلنے کی قسم کھائی! ۔ تصاویر
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریر کی اور اس سے پہلے کہ وہ تقریر ختم کر کے وائٹ ہاوس کے حدود سے باہر نکلتے، وائٹ ہاؤس کے اطراف میں تعینات سیکورٹی فورسز اور فوجی دستوں نے پر امن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولوں اور لاٹھی ٹھندوں سے حملہ کیا۔ ٹرمپ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد بغیر بتائے سخت سکیورٹی حصار میں سڑک پر نکل آئے اور پیدل سینٹ جان چرچ تک جانے کے بعد انجیل ہاتھ میں لے کر قسم کھائی کہ نسل پرستی اور امریکی پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ملکی عوام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
-
آگ لگانے والا امریکہ خود سلگ اٹھا! ۔ ویڈیوز
Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۲امریکہ میں نسل پرستی، نسلی بھید بھاؤ، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک پچاسوں افراد زخمی جبکہ چار ہزار سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والوں میں متعدد نامہ نگار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے دسیوں مراکز اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ عجیب بات یہ کہ پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی امریکی پولیس کے تشدد اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
-
امریکہ میں مظاہرین پر تشدد، قاتل پولیس ضمانت پر رہا
May ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۴امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
نسل پرستی کے خلاف پورے امریکا میں مظاہرے، عالمی سطح پر مذمتوں کا سلسلہ جاری
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۳پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
-
امریکہ کی قاتل پولیس کے خلاف بڑھتا جا رہا ہے عوامی غصہ۔ ویڈیوز
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱امریکہ؛ مینیا پولس اور اسکے قرب و جوار کے شہروں کے علاوہ نیویارک اور واشنگٹن میں بھی امریکی پولیس کی بربریت، دہشتگردی اور نسل پرستی کے خلاف مظاہروں ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں کا سلسلہ دو روز قبل اس وقت شروع ہوا جب امریکی پولیس کے اہلکار نے اپنے گھٹنے سے ایک سیاہ فام نوجوان کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔
-
ٹرمپ نے قاتل کے بجائے مظلوم کو دھمکی دی، پر تشدد مظاہروں کے بعد دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۷امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس اور اس کے جڑواں شہر سینٹ پال میں پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ اور نیشنل گارڈز کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
-
امریکی شہر جنگ زدہ علاقے میں تبدیل ہو گیا ۔ ویڈیوز
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۳امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولس میں نسل پرست پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ہونے والے عوام کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے اس بہیمانہ رویہ کے بعد علاقے کے باشندوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے امریکی پرچم کو نذر آتش کرنے کے علاوہ متعدد عمارتوں میں آگ لگا دی۔ مینیا پولس کے میئر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
سیاہ فام نوجوان کی قاتل پولیس کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر امریکی پولیس کی فائرنگ، ایک جاں بحق
May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۴امریکی ریاست مینے سوٹا کے علاقے مینیا پولس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ہونے والے عوام کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔