-
اربعین حسینی کے موقع پر دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام، 2 خودکش حملہ آور گرفتار
Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۳عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
-
راہل گاندھی، ہاتھرس کے راستے میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار
Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۸ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور موجودہ ایم پی راہل گاندھی کو پولیس نے ہاتھرس کے راستے میں گرفتار کرلیا۔
-
نواز شریف کو واپس ملک لایا جائے: وزیر اعظم عمران
Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۴پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن سے واپس لانے اور عدالت میں پیش کئے جانے کا حکم دیا ہے۔
-
شہباز شریف چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۷لاہور کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کر دیا۔
-
شہباز شریف گرفتار، آصف زرداری پر فرد جرم عائد
Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو لاہور ہائی کوروٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی بہن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
-
بلاروس، حکومت مخالف سیکڑوں خاتون مظاہرین گرفتار
Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰بلاروس میں قریب دو ماہ سے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت منسک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے قریب تین سو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہروں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب ملک کے موجودہ صدر الیکسانڈر لوکاشنکو نے دو ماہ قبل انتخابات میں خود اپنی کامیابی کا دعوا کیا۔ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔ لوکاشنکو ۲۰ جولائی ۱۹۹۴ یعنی گزشتہ ۲۶ برسوں سے ملک کے عہدۂ صدارت پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ مظاہرین انکے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
جنگ پسند امریکہ کو اندرونی جنگ کا سامنا
Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۱امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں نسل پرستی، عدم مساوات اور پولیس کے تشدد کے خلاف ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کو قریب ایک سو دس دن گزر گئے۔ اس درمیان بعض امریکی شہر منجملہ پورٹلینڈ میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ عرصے سے یہ شہر ایک جنگ زدہ علاقے میں تبدیل ہو چکا ہے اور مقامی انتظامیہ مظاہروں پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
-
القاعدہ کے 9 دہشت گرد گرفتار، ہندوستان کا دعوا
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۳ہندوستان کی ریاست کیرالہ اور بنگال میں این آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کا رکن ہونے کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
-
دہشتگرد ٹولے داعش کا مفتی گرفتار
Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۹عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے مفتی کو کرکوک سے گرفتار کر لیا ہے۔
-
امریکہ میں پر امن مظاہرین کی سرکوبی و گرفتاری کا سلسلہ جاری
Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۶امریکہ میں گزشتہ تین ماہ سے نسل پرستی، پولیس کے بہیمانہ تشدد اور عدم مساوات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اب تک مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔