-
آل سعود،ٹرمپ اور یمن میں ایرانی اسلحہ! ۔ کارٹون
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۱حالیہ دنوں میں سعودی عرب کی وکالت میں ایران پر مضحکہ خیز امریکی الزامات کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ امریکی سفارت کے بیت المقدس منتقل کئے جانے کو لے کر ٹرمپ کے احمقانہ فیصلے سے توجہ ہٹا دی جائے!
-
جب اپنے ہی مذاق اڑاتے ہیں! ۔ کارٹون
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ہم نے ایک میزائل زمین سے کھود کر نکالا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ ایرانی ہتھیار مشرق وسطیٰ میں عام شہریوں کو قتل کر رہے ہیں اور ایران علاقے میں بد امنی پھیلا رہا ہے!!!
-
ٹرمپ بارود کو آگ دکھا رہے ہیں! ۔ کارٹون
Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۸چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت بتایا۔بعض سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ انکے اس خطرناک اقدام سے خطے میں ایک نیا جہنم تیار ہو سکتا ہے!
-
سنہ ۲۰۴۰ کے وانٹڈ مجرم! ۔ پوسٹر
Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۱اب سے قریب دو سال قبل ۹ ستمبر ۲۰۱۵ کو رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا تھا کہ آئندہ پچیس سال کے اندر اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور اس نام سے روئے زمین پر کسی حکومت یا ریاست کا وجود نہ ہوگا۔ رہبر انقلاب کے اس بیان کے بعد شیراز کے ایک ہونہار گرافسٹ علی قاسمی نے یہ گرافک تیار کی تھی جو آجکل کی مناسبت کے پیش نظر قارئین و ناظرین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔
-
ان دنوں فلسطین کی زبان حال! ۔ کارٹون
Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۵برزیل کے کارٹونسٹ کارلوس لاتوف اپنے کارٹونوں میں ’’فلسطینی ماں‘‘ نامی ایک کیریکٹر استعمال کرتے ہیں۔ اس بار انہوں نے اس کیریکٹر کو امریکی صدر ٹرمپ کی پٹائی کرنے کے لئے استعمال کیا ہے جو بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فلسطینی عوام کے غیض و غضب کی عکاسی کرتا ہے!
-
یمن میں سعودی کٹھپتلی کا خاتمہ ہوا! ۔ کارٹون
Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۲:۱۵یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح گزشتہ روز صنعا سے مآرب کی جانب فرار ہوتے وقت حوثی مجاہدوں کے ہاتھوں ہلاک کر دئے گئے۔عبد اللہ صالح یمن میں سعودی کٹھپتلی سمجھے جاتے تھے جنکی ہلاکت سے قبیلۂ آل سعود کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
-
شیعہ سنی اتحاد ۔ کارٹون
Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۷اگر دنیا کے اہل سنت و شیعہ حضرات شمع قرآن و نبوت کے گرد اکٹھا ہو کر ایک امت واحدہ تشکیل دیں تو دنیا کے تمام مستکبرین و ظالمین کا با آسانی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ (کارٹونست:نعیمہ سادات زرین قلم)
-
یزید سے چار ہاتھ آگے! ۔ کارٹون
Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۸امریکی جریدے ’’نیشنل انٹرسٹ‘‘ نے محمد بن سلمان کو یزید بن معاویہ کی سیاست کا وارث قرار دیا ہے۔ اس امریکی جریدے کے بقول یہ سعودی ولیعہد یزید کی طرح شیعوں کے خلاف ایک جنگ جھیڑنا چاہتا ہے مگر اسکا نتیجہ الگ ہوگا۔ (کارٹون:تسنیم نیوز)
-
داعشی داستان تمام ہوئی! ۔ کارٹون
Nov ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳اپریل ۲۰۱۳ سے لے کر نومبر ۲۰۱۷ تک کے وقفے میں وہابیت، تکفیریت اور صیہونیت کے پروردہ شجرۂ خبیثہ داعش نے ایسے تلخ ثمرانسانیت کو پیش کئے جنکی کڑواہٹ کو دنیا تا دیر محسوس کرے گی۔ (کارٹون:فارس نیوز)
-
ٹرمپ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں! ۔ کارٹون
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴گزشتہ جمعے کو مصر کے صحرائے سینا میں ایک مسجد پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کے بعد ٹرمپ اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا کے لئے دہشتگردی ناقابل برداشت ہے،ہمیں دہشتگردوں کی فوجی طاقت کو شکست دینے کی ضرورت ہے اور اُس انتہا پسند آئیڈیا لوجی کا خاتمہ ضروری ہے جو اس قسم کے دہشتگردوں کو جنم دیتی ہے۔