• ستیہ نکیتن حادثہ: ’جہاں نیت نہیں، وہاں جوابدہی بھی نہیں‘، راہل گاندھی کا حکومت پر سخت وار

    ستیہ نکیتن حادثہ: ’جہاں نیت نہیں، وہاں جوابدہی بھی نہیں‘، راہل گاندھی کا حکومت پر سخت وار

    Sep ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۱

    کانگریس نے پیر کو ستیہ نکیتن میں پی جی کی عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہر بار بی جے پی حکومت کا وہی شرمناک پیٹرن، حادثات سے پہلے روک تھام نہیں، ان کے بعد بیان بازی ہوتی ہے، کچھ چھوٹے افسران پر ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے اور اصل گنہگار جوابدہی سے آزاد رہتے ہیں۔‘‘

  • عید میلاد النبی ﷺ: صدر مرمو، مودی، راہل گاندھی سمیت ہندوستانی رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد

    عید میلاد النبی ﷺ: صدر مرمو، مودی، راہل گاندھی سمیت ہندوستانی رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد

    Aug ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۲

    ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، راجہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت ملک کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔

  • منو اسمرتی کہتی ہے عورتوں کو خود مختار نہیں ہونا چاہیے، یہ شرمناک: راہل گاندھی

    منو اسمرتی کہتی ہے عورتوں کو خود مختار نہیں ہونا چاہیے، یہ شرمناک: راہل گاندھی

    Aug ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۹

    لوک سبھا میں حزب اختلاف کفے قائد راہل گاندھی پونے واقع ’اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج آف انجینئرنگ‘ پہنچ چکے ہیں اور وہاں موجود ہزاروں طالبات و جین-زی خواتین نے ان کا استقبال موبائل کا فلیش لائٹ جلا کر کیا۔ اس دوران ’راہل گاندھی، راہل گاندھی‘ کا نعرہ بھی بلند ہوتا سنائی دیا۔ راہل گاندھی نے مسکراتے ہوئے ان کا استقبال قبول کیا اور کہا کہ ’’پہلی بار پروگرام میں لڑکے کم دکھائی دے رہے ہیں، یا دکھائی دے ہی نہیں رہے۔‘‘

  • بے خوف راہل گاندھی، ایک کے بعد ایک کامیابی، امت شاہ کی پولیس جھکی، ایف آئی آر درج!

    بے خوف راہل گاندھی، ایک کے بعد ایک کامیابی، امت شاہ کی پولیس جھکی، ایف آئی آر درج!

    Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۰

    جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے طالب علم ساحل لوچب کے زخمی ہونے کے معاملے میں دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ کارروائی کانگریس کے سینئر رہنماؤں، بالخصوص لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنے کے بعد ہوئی۔ راہل گاندھی نے پولیس سے واضح طور پر کہا تھا کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، وہ وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

  • "چھاتروں کی گونج" میں راہل گاندھی کی پکار: ڈاٹا کے دور میں نوجوان اپنے خواب نہ کھوئیں, ویڈیو

    Aug ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۳۲

    لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج (ہفتہ) پریاگ راج میں منعقدہ ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا نوجوان آج بدحال ہیں، سسٹم نے انہیں ایک چکرویوہ میں پھنسا رکھا ہے۔ ملک کے نوجوانوں اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیمی نظام، بے روزگاری اور ڈاٹا کی طاقت پر کھل کر بات کی۔

  • راہل گاندھی کی جھارکھنڈ طلبہ تحریک کی حمایت، کہا: نوجوانوں کی آواز سننا ضروری

    راہل گاندھی کی جھارکھنڈ طلبہ تحریک کی حمایت، کہا: نوجوانوں کی آواز سننا ضروری

    Aug ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۳

    لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی جماعت کی ہو، اسے طلبہ اور نوجوانوں کی آواز ضرور سننی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے، یہ نہ صرف بے حد مہنگا ہے بلکہ طلبہ پر دباؤ ڈالنے والا نظام بھی بن گیا ہے، جس میں بنیادی اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

  • ہندوستان: پارلیمنٹ میں اینٹی پیپر لیک بِل پر پہلے دن کی بحث ختم، کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی

    ہندوستان: پارلیمنٹ میں اینٹی پیپر لیک بِل پر پہلے دن کی بحث ختم، کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی

    Jul ۲۹, ۲۰۲۶ ۰۰:۲۵

    ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں منگل کو اینٹی پیپر لیک (ترمیمی) بِل پر پہلے دن کی بحث ختم ہوگئی جو رات دیر تک جاری رہی۔

  • لوک سبھا میں ’اینٹی پیپر لیک بل‘ پر بحث شروع, مودی اور امت شاہ کی غیر موجودگی پر اپوزیشن ناراض

    لوک سبھا میں ’اینٹی پیپر لیک بل‘ پر بحث شروع, مودی اور امت شاہ کی غیر موجودگی پر اپوزیشن ناراض

    Jul ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۱

    لوک سبھا میں آج 2 بجے جب کارروائی شروع ہوئی تو ’اینٹی پیپر لیک بل‘ یعنی ’دی پبلک اگزامنیشن (پریونشن آف انفیئر مینس) امینڈمنٹ بل، 2026‘ پر بحث کے لیے راستہ ہموار نظر آیا۔ حالانکہ لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی غیر موجودگی پر اپوزیشن نے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

  • ہندوستان میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی, اکھلیش یادو سمیت کئی اہم لیڈران گرفتار

    ہندوستان میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی, اکھلیش یادو سمیت کئی اہم لیڈران گرفتار

    Jul ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۵

    ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

  • طلبہ کے مسئلے پر بحث کرنے کے لئے مودی حکومت کے پاس وقت نہیں! راہل گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

    طلبہ کے مسئلے پر بحث کرنے کے لئے مودی حکومت کے پاس وقت نہیں! راہل گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

    Jul ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۸

    ہندوستان کی پارلیمنٹ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی اور امتحانی نظام کے مسئلے پر مرکزی حکومت سے سوالات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا تعلیمی اور امتحانی نظام مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے اور اسے اندر سے کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ’’ہم اسپیکر کے پاس گئے اور کہا کہ ہم طلبہ کے مسئلے پر بحث کرنا چاہتے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ اس پر بحث کرانے کے لیے حکومت سے بات کرنی ہوگی۔‘‘