ہندوستان: حیدرآباد میں کانگریس کی "بھارت سمٹ" کا دوسرا اور آخری دن
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i458878-ہندوستان_حیدرآباد_میں_کانگریس_کی_بھارت_سمٹ_کا_دوسرا_اور_آخری_دن
ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ویزا جاری نہ کرنے کے الزامات اور صحافیوں کو شرکت سے روکنے کے دعووں کے درمیان جمعہ کو کانگریس کی ’’بھارت سمِٹ‘‘ کاآغاز ہوا۔
(last modified 2026-11-14T10:49:22+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: حیدرآباد میں کانگریس کی

ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ویزا جاری نہ کرنے کے الزامات اور صحافیوں کو شرکت سے روکنے کے دعووں کے درمیان جمعہ کو کانگریس کی ’’بھارت سمِٹ‘‘ کاآغاز ہوا۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ "بھارت سمٹ" کا دوسرا ایڈیشن ہے جس میں  ہندوستان اور تقریباً 70 ممالک  کے ایک ہزار کے قریب مندوبین کو مدعو کیا گیا ہے۔ سمٹ میں  دائیں بازو کی پالیسیوں کے متبادل اور ابھرتے ہوئے عالمی نظام پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے الزام لگایا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے باوجود 115 مندوبین کو یا تو ہندوستان  کا ویزا نہیں دیاگیا یا آخری مرحلے میں انہیں آنے سے روک دیا گیا۔ 

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جمعہ کی رات حیدرآباد پہنچ گئے۔ وہ آج "بھارت سمٹ" کے اختتامی اجلاس میں شریک ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ "بھارت سمٹ" کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ برازیل، ہنگری اور سربیا کے انتخابی نتائج کے بعد ترقی پسند لیڈروں کی یہ پہلی بڑی بین الاقوامی میٹنگ ہے جو امریکہ میں ہوئے حالیہ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد منعقد ہو رہی ہے۔ 

اس اجلاس میں شرکت کرنے والی اہم بین الاقوامی شخصیات میں نیدرلینڈز کے سابق وزیر خارجہ برٹ کونڈرز، پرتگال کی سابق وزیر ماریا جواؤ روڈریگس، جکارتہ کے سابق گورنر انیس باسویدان، آئیوری کوسٹ کے سابق وزیر اعظم پاسکل افی این گیسن اور برازیل کی ورکرز پارٹی کے صدر ایڈینہو سلوا شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel